• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-03
A A
0
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ

FacebookTwitterWhatsapp

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، جو پاکستان کی شہباز شریف حکومت کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک مارچ نکال رہے ہیں پر جمعرات کو وزیر آباد علاقہ میں ایک ریلی میںقاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے۔ اس حملہ میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی اور 1 شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور ریلی پر فائرنگ کے پیچھے محرکات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق جمعرات کو عمران خان وزیر آباد کے علاقے میں مارچ کر رہے تھے۔ اسی دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں عمران خان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ان کے قریبی ساتھیوں عمران اسماعیل، فیصل جاوید سمیت 5 حامیوں کو بھی گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کے فوراً بعد عمران خان کے حامی انہیں بلٹ پروف گاڑی میں ڈال کر قریبی اسپتال لے گئے۔ فی الحال وہ زخمی ہیں لیکن انہیں محفوظ بتایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والا عمران خان کا ایک حامی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور نے اے کے 47 رائفل سے فائرنگ کی جس سے عمران خان کی ٹانگ پر متعدد زخم آئے۔ ان کی ٹانگ کو پلستر کیا گیا ہے اور اسے لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ حملے کے بعد، ایک بیان میں، انہوںنے ہسپتال کے باہر اپنے پیروکاروں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے کہا، ہمجوابی جنگ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے کے اعلیٰ پولیس افسر کو تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔الٰہی نے کہا کہ "واقعہ کے پیچھے سازش کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا”۔ انہوں نے مقامی حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس بیچ وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پی سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page