پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو ہیڈن نے سیمی فائنل کی تیاری کے دوران کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا کلمات کہے۔سڈنی میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل کے لیے کوچ کی زیر نگرانی تیاری شروع کردی ہے۔تیاری کرتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ لڑکو! تم اگلے مرحلے میں داخل ہوکر اور بھی خطرناک ہوگئے ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی بھی ایسی ٹیم نہیں جو تمہارا سامنا کرنا چاہتی ہو۔
میتھیو ہیڈن نے اس دوران کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور متعدد کھلاڑیوں کی انفرادی پرفارمنس کو سراہا۔پاکستانی کوچ نے نوجوان بیٹر محمد حارث سے کہا کہ تم ایک خطرناک کھلاڑی ہو کیوں کہ تمہارا ذہن آزاد ہے۔