• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۳۱, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

ٹرانسپورٹ اور محکمہ ٹریفک آپسی تال میل کے ذریعہ نگرانی کو یقینی بنائیں

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-10
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر نے روڈ سیفٹی اقدامات کے لئے اہم ہدایات جاری کیں،ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور رسپانس سسٹم کو بہتر بنانے کی خاطر مختلف طریقہ کار تجویز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیونگ لائسنس کی اجرأ کی جانچ کے لئے مضبوط معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپیز) تیار کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو سخت ڈیٹرنس کے مؤثرعمل آوری اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا ،’’سڑک حادثات لوگوں کی بھلائی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ ان اقدامات پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے جو ہلاکتوں کو روکنے میں مؤثر ہوں۔ محفوظ سڑکیں متعلقہ شراکت داروںکا اوّلین مقصد ہونا چاہیے اور دنیا بھر میں موت کی اس تیسری بڑی وجہ کو نمٹنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ انفورسمنٹ حادثات، اموات اور زخمیوں کو روکنے اور کم کرنے کا ایک اہم اور مؤثر طریقہ ہے۔ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر عمل آوری کے لئے بہترین طرزعمل اپنایا جائے۔ مستقل بنیادوں پر نفاذ کا جائزہ لیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک محکموں کے سینئر اَفسران کو روڈ سیفٹی کے تمام پہلوؤں کی ترجیحی بنیاد پر نگرانی کرنی چاہیے اور اِس کوشش میں تمام محکموں کا مؤثر تال میل ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام کریش رُکاوٹوں کا آڈِٹ کریں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انجینئروں کے لئے کیلنڈرز بنائیں تاکہ غیر قانونی طور پر سڑکوں پر کی جانے والی غیر مجاز کٹوتیوں اور ڈائیورشنز کو چیک کرنے کے لئے دورے کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف اِنڈیا کے ذریعہ قومی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بارے میں مطلع کئے جانے پراین ایچ اے آئی اَفسران سے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر اندر جموںوکشمیر یوٹی کے تمام این ایچزپر کام انجام دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اہم اور اندرونی سڑکوں کا جلد از جلد حفاظتی آڈِٹ کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات بھی دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حفاظتی قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے اور ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹروں اور نوجوانوں سمیت تمام شراکت داروں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے سکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے محکموں کو شامل کریں۔صوبائی کمشنر وں کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑکوں سے تمام تجاوزات کو ہٹانے کے لئے سخت اقدامات کریں جس میں ذخیرہ اندوزی بھی شامل ہے جو محفوظ ڈرائیونگ میں رُکاوٹ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریفک پولیس سے کہا کہ وہ اوور سپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ہائی وے پر باقاعدہ گشت کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ روڈ سگنلز اور رفتار کی حد کے بورڈوں کی تنصیب پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ محکمہ صحت کو کہیں بھی ضرورت پڑنے پر ٹراما سینٹروں کی سہولیات تیار کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کو اپنانے اور ہائی ویز اور سڑکوں پر نصب موجودہ آلات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حادثات کے آڈٹ کا ایک مضبوط نظام تیار کرنے کے لئے ملک میں بہترین ماڈلوں کو اپنانے پر زور دیا۔اِنتظامی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ جی پرسنا راماسوامی نے گذشتہ میٹنگ کی ہدایات اور روڈ سفیٹی کے اجزأ اور تجاویز کا گہرائی سے تجزیہ کرنے پر کارروائی کی رِپورٹ پیش کی۔آئی جی پی ٹریفک وکرم جیت سنگھ نے میٹنگ کو روڈ سیفٹی کے تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنائے گئے اقدامات اور چیکس کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹنگ میں بلیک سپاٹس کی نشاندہی، اس سے متعلق اقدامات اور تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹیوں کے مناسب کام کرنے و محکمہ موٹر وہیکل کے عملے کو معقول بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دِلباگ سنگھ ، پرنسپل سیکرتری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرتری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ شیلندر کمار ، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش پرساد ، اے ڈی جی پی مکیش سنگھ،صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، کمشنر جے ایم سی راہل یادو کے علاوہ ٹریفک پولیس اور یوٹی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی اور اپنے اَپنے خیالات اور تجزیہ بھی دیا۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

2022گزشتہ چار برسوں کے مقابلے میں پُرامن

سال رواں میں 186ملی ٹینٹ ہلاک:دلباغ سنگھ

2022-12-31
جیش کے 4جنگجو جاں بحق

جیش کے 4 جنگجو جاں بحق

2022-12-29
حکام کو ازالے کی سختی کیساتھ ہدایت

حکام کو ازالے کی سختی کیساتھ ہدایت

2022-12-27
جموں کشمیر اور لداخ کے نوجوان ملک کی ترقی کے حصہ دار

پی ایم مودی نے کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

2022-12-22
جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

2022-12-21
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

2022-12-14
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

2022-12-09
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

2022-12-06
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

2022-10-24
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

2022-10-20
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.