• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, دسمبر ۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان کے کامیاب بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-16
A A
0
پاکستان کے کامیاب بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

پاکستان کے کامیاب بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

FacebookTwitterWhatsapp

کراچی، 16 دسمبر: پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک اور سابق کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔اظہر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ ’’میرے لیے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن گہری سوچ کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ‘‘اظہر نے اب تک 96 ٹیسٹ میچوں میں 42.49 کی اوسط سے 7097 رنز بنائے ہیں۔ 12 سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں اسکور کیں، ان کا بہترین اسکور ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 302 رنز تھا۔ ان کے نام آٹھ وکٹیں بھی ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف لارڈز میں ڈیبیو کیا۔
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انہیں اپنے ٹیسٹ رنز میں اضافہ کرنے اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بلندی پر ختم کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ انہوں نے 2016 اور 2020 کے درمیان نو مواقع پر ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے 53 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 1895 اور 985 رنز بنائے ہیں۔اظہر نے کہاکہ ’’بہت سے لوگ ہیں جن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس مشکل سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے خاندان کا خاص ذکر کرنا چاہوں گا جن کی قربانیوں کے بغیر میں آج اس مقام پر نہیں ہوتا۔ میرے والدین، اہلیہ، بہن بھائی اور بچے ہمیشہ میری طاقت رہے ہیں۔”اظہر کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاکہ “اظہر علی پاکستان کرکٹ کے سب سے پرعزم کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کا حوصلہ اور عزم بہت سے نوجوان کرکٹرز کے لیے متاثر کن رہا ہے اور وہ آنے والے کرکٹرز کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.