• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جنوری ۵, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

گود لینے کے ضوابط 2022 پر عمل کرنےکے بعد اب تک کُل 691 بچوں کو گودلیاگیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-21
Reading Time: 1min read
A A
0
ماں تو ماں ہے !

ماں تو ماں ہے !

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی،20دسمبر(مانیٹرنگ)ستمبر 2022 کے مہینے میں گود لینے کے ضوابط کے نوٹیفکیشن کے فوراً بعد پچھلے دو ماہ کے دوران پورے ملک کے ضلع مجسٹریٹس نے گود لینے کے سلسلے میں متعدد احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ابھی تک کل 691 بچوں کو گود لیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی تاریخ تک گود لینے کے زیر التوا 905 معاملات تھےاب ان کی تعداد کم ہوکر 617 ہوگئی ہے۔
اب پیپس اپنی آبائی ریاستوں/علاقوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ بچہ اور خاندان ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح سے گھل مل جائیں،جن کا تعلق ایک ہی سماجی و ثقافتی ماحول سے ہے۔ یہ ماڈیول 10.11.2022 سے شروع ہوا اور اس کے بعد سے 2745 آر آئیز، 13 این آر آئیز، 15 غیر ملکوں میں رہائش کا کارڈ رکھنے والے بھارت نژاد افراد یعنی اوورسیز کارڈ ہولڈر آف انڈیا 38 غیر ملکی جبکہ 5 کیس ہندو گود لینے اور دیکھ بھال کے قانون (این اے ایم اے) کے تحت نئے ماڈیول کی طرز پر درج کیے گئے ہیں۔
اندرون ملک گود لینے کو فروغ دینے کے لیے، گود لینے کے ضوابط 2022 میں ایک نئی شق کو لازمی قرار دیا گیا ہے جن بچوں کے خاندانوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا اب انہیں آرآئی،این آر آئی، او سی آئی ، پیپس کو ان کی سینئرٹی سے قطع نظر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا پراسپیکٹیو اڈاپٹیو پیرنٹس (پیپس) کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے۔اس پرووژن کے تحت پہلا ریفرل کیس 14.11.2022 کا ہے اور اب تک 47 بچوں کوریزرو کیا جاچکا ہے۔ دوسری صورت میں ان بچوں کوغیر ملکی پیپس کے پاس بھیج دیا جاتا۔
ایچ اے ایم اے ماڈیول 10.11.2022 سے لاگو کردیا گیاہے۔ یہ ماڈیول ان پیپس کو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر رہا ہے جنہوں نے ایچ اے ایم اے کے تحت گود لیا ہے اور جو بچے کو بیرون ملک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے پانچ کیس پہلے ہی درج ہو چکے ہیں۔
گود لینے کے احکامات آن لائن سسٹم کے ذریعے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ملک کے تمام ڈسٹریک مجسٹریٹ ڈی ایم صاحبان ماڈیول پر رجسٹرڈ ہیں۔ اس سے گود لینے سے متعلق احکامات جاری کرنے کا عمل تیز اور شفاف ہو گیا ہے۔ سی ایم او کے ذریعہ بچوں کی صحت کی حالت کی تصدیق آن لائن سسٹم کے ذریعہ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ماڈیول پر اب تک 338 سی ایم او ز رجسٹرڈکئے جاچکے ہیں۔
گود لینے کے وسائل سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی اے آر اے) بچوں کی بہبود سے متعلق کمیٹیوں کی سطح پر التوا کو کم کرنے کے لیے سرگرم کوششیں کر رہی ہے تاکہ وہ جے جے ایکٹ کے مطابق بچوں کی قانونی حیثیت کا جلد اعلان کر سکے۔سی اے آر اے ہیلپ ڈیسک کی مداخلت سے23.9.2022 کو ضابطوں کے نوٹیفکیشن کے بعد،سی ڈبلیو سی کے زیر التواء معاملات کو کم کر کے 812 (چار ماہ سے زائد) کر دیا گیا ہے۔ ضابطوں کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے لے کر19.12.2022 تک، 503 قانونی طور پرگود لینے (ایل ایف اے)سرٹیفکیٹ کو اپ لوڈ کیا جا چکا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 23 ستمبر 2022 کو جاری کردہ گود لینے کے ضوابط 2022 کے مطابق گود لینے کے عمل کے باوجود بچوں کی مستقل بادآبادکاری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔جے جے ضابطوں کو یکم ستمبر 2022 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا ۔ جے جےضابطے 2022 کے تحت، ضلع مجسٹریٹ کو گود لینے کا حکم جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ پہلے یہ اختیار عدلیہ کے پاس تھا۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جنوبی کشمیر کا سب سے طویل پل کولگام میں جلد شروع کیا جائے گا

جنوبی کشمیر کا سب سے طویل پل کولگام میں جلد شروع کیا جائے گا

2023-01-04
چمبلواس بانہال کے قریب سڑک حادثہ ،نورباغ کانوجوان اعجاز احمد ازجان

چمبلواس بانہال کے قریب سڑک حادثہ ،نورباغ کانوجوان اعجاز احمد ازجان

2023-01-04
کشمیرگلوکارلی ووڈ میں پلے بیک سنگر کے طور پر’’ڈیبیو‘‘ کرنےکیلئےتیار

کشمیرگلوکارلی ووڈ میں پلے بیک سنگر کے طور پر’’ڈیبیو‘‘ کرنےکیلئےتیار

2023-01-04
ڈائریکٹر باغبانی کی قیادت میں مشترکہ معائنہ ٹیم نے پلوامہ کے لاسی پورہ کا دورہ کیا

ڈائریکٹر باغبانی کی قیادت میں مشترکہ معائنہ ٹیم نے پلوامہ کے لاسی پورہ کا دورہ کیا

2023-01-03
جموں و کشمیر ملک بھر میں ڈیجیٹل حکومت کے ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے

جموں و کشمیر ملک بھر میں ڈیجیٹل حکومت کے ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے

2023-01-03
فائر اینڈ فیوری کور نے یونیورسٹی آف لداخ سری نگر کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

فائر اینڈ فیوری کور نے یونیورسٹی آف لداخ سری نگر کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

2023-01-03
جموں و کشمیر میں دسمبر 2022 میں جی ایس ٹی کی وصولی میں 28 فیصد اضافہ

جموں و کشمیر میں دسمبر 2022 میں جی ایس ٹی کی وصولی میں 28 فیصد اضافہ

2023-01-03
جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

جموںو کشمیر کے محکمہ صحت نےتین جی ایم سی کیلئے پرنسپل کے چارج تفویض کئے

2023-01-03
ہارٹ اٹیک کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ

ہارٹ اٹیک کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ

2023-01-03
ہندوستان نے سزا کاٹ چکے قیدیوں کی فوری رہائی کا کیا مطالبہ

پاکستان کے مختلف قید خانوں میں 600سے زائد بھارتی شہری قید

2023-01-03
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.