نئی دہلی ، 9 جولائی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرے گا مسٹر سنگھ نے یہ بات جمعہ کو اسرائیل کے نومنتخب نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہی۔ مسٹر سنگھ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں ایک ٹویٹ میں مسٹر سنگھ نے بتایاکہ "وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کووڈ وبائی امراض کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے ہندوستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ‘‘(یو این آئی)