نگران نیوز
سری نگر/ / ضلع بارہمولہ میں پولیس نے سیاحوں اور دیگر زائرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور ان سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات کے بعد خصوصی کارروائی کرتے ہوئے چھ کمرشل مسافر گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی پولیس سٹیشن ٹنگمرگ کے دائرہ اختیار میں خصوصی انفورسمنٹ مہم کے دوران کی گئی۔ ضبط کی گئی گاڑیوں میں سومو اور آٹو سمیت مختلف کمرشل مسافر گاڑیاں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان گاڑیوں کو موٹر وہیکلز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی سیاحوں اور دیگر زائرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور ان سے زائد کرایہ وصول کرنے سے متعلق موصول ہونے والی شکایات اور موصولہ ہدایات کے بعد عمل میں لائی گئی۔پولیس نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔










