• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

موقع ملنے پر خواتین نے ہر شعبے میں برابر اوربہتر کام کیا ہے: مرمو

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-09
Reading Time: 1min read
A A
0
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا، 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا، 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
نئی دہلی، 09 فروری //
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعرات کے روزکہا کہ جب بھی خواتین کو مساوی مواقع دیئے گئے ہیں، انہوں نے ہر شعبے میں مردوں کے برابر اور کبھی کبھی ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج گروگرام میں اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر آف برہم کماریز میں ’قدر شناس معاشرے کی بنیاد- خواتین‘ کے موضوع پر قومی کنونشن کا افتتاح کیا اور ‘خاندان کو بااختیار بنانے’ سے متعلق ایک کل ہند بیداری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے قومی کنونشن کا تھیم ‘ایک قدر شناس معاشرے کی بنیاد ـ خواتین’ بہت موزوں ہے۔ خواتین نے ہندوستانی معاشرے میں اقدار اور اخلاقیات کی تشکیل میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برہما کماری تنظیم نے خواتین کو مرکز میں رکھ کر ہندوستانی اقدار کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج یہ دنیا کا سب سے بڑا روحانی ادارہ ہے جسے خواتین چلا رہی ہیں اور اس تنظیم کی 46 ہزار سے زیادہ بہنیں تقریباً 140 ممالک میں روحانیت اور ہندوستانی ثقافت کی روایت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ جب بھی خواتین کو مساوی مواقع ملے ہیں، انہوں نے ہر میدان میں مردوں کے برابر اور کبھی کبھی ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ان میں سے بہت سی خواتین اعلیٰ مقام تک نہیں پہنچ پاتیں ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے درمیانی سطح کے منیجمنٹ میں خواتین کی شرکت میں ایک خاص سطح سے اوپر کمی آئی ہے۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ خاندانی ذمہ داریاں ہیں۔ عام طور پر کام کرنے والی خواتین کو دفتر کے ساتھ گھر کی ذمہ داری بھی اٹھانی پڑتی ہے۔ ہمیں یہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ بچوں کی پرورش اور گھر کا انتظام صرف خواتین کی ذمہ داری ہے۔ خواتین کو خاندان کی طرف سے زیادہ سے زیادہ تعاون ملنا چاہیے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے کیریئر میں اعلیٰ مقام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی بااختیار ہوں گے اور بااختیار خاندان ہی ایک بااختیار معاشرے اور بااختیار ملک کی تعمیر کریں گے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ ان دنوں مسابقت بڑھ رہی ہے۔ لوگ پیسے، طاقت، شہرت اور عزت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ مالی طور پر مضبوط ہونے میں کوئی حرج نہیں ،لیکن صرف پیسے کے لیے جینا مناسب نہیں ہے۔ معاشی ترقی اور مادی خوشحالی ہمیں مادی خوشی تو دے سکتی ہے لیکن ابدی سکون نہیں۔ روحانی زندگی روحانی فرحت و مسرت کے دروازے کھولتی ہے۔خاندان میں ماں کےرول کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ماں کی فطرت ہمیشہ شمولیت والی ہوتی ہے۔ وہ اپنے بچوں میں کبھی امتیاز نہیں کرتی۔ اسی لیے فطرت کو ’’مدر نیچر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ماں خاندان کی پہلی استاد ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف بچے کو خاندان کے افراد اور ماحول سے متعارف کراتی ہے بلکہ بچے میں مروجہ اقدار کو بھی ابھارتی ہے۔ اس لیے ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح اقدار کی تعلیم دیں۔ بچوں کو بچپن سے ہی کیریئر کا شعور دینے کی بجائے انہیں بچوں کو اچھا انسان بننے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ایک ماں بچوں کو سکھا سکتی ہے کہ وہ پیسے کو اپنی واحد ترجیح نہ بننے دیں۔ ماں کی کوششوں سے ایک خاندان ایک مثالی خاندان بن سکتا ہے۔ اگر ہر خاندان ایک مثالی خاندان بن جائے تو معاشرے کی نوعیت خود بخود بدل جائے گی۔ ہمارا معاشرہ قدر شناس معاشرہ بن سکتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page