• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نئی قومی تعلیمی پالیسی نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق تیارکررہی ہے:وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-20
A A
0
لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
نئی دلی:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ اتراکھنڈ روزگار میلے سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج ان لوگوں کے لئے ایک نئے آغاز کا موقع ہے، جنھیں اپنے تقرری نامے ملے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ نہ صرف ایک زندگی تبدیل کردینے والا موقع ہے بلکہ یہ مجموعی تبدیلی کا ایک وسیلہ بھی ہے ، ملک میں تعلیم کے شعبے میں کئے جانے والے نئے تجربات کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات پرتوجہ مرکوز کی کہ جن افرادکا تقرر کیاگیاہے ان میں سے زیادہ ترافراد ، تعلیم کے شعبے میں ہی خدمات انجام دیں گے ۔ وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ ‘‘نئی قومی تعلیمی پالیسی ، بھارت کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق تیارکررہی ہے ۔’’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اتراکھنڈ کے نوجوانوں پریہ ذمہ داری عائد کی کہ وہ اس عزم کوآگے تک لے کرجائیں ۔وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ مرکزی اوراتراکھنڈ کی ریاستی سرکار کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہرنوجوان کو ، آگے بڑھنے کی غرض سے صحیح وسیلے تک رسائی حاصل کرنے کے دوران ، ان کی دلچسپی کی بنیاد پر نئے مواقع فراہم ہوسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں میں بھرتی کی مہم بھی اس سمت میں اٹھایاگیا ایک صحیح قدم ہے ۔ وزیر اعظم نے اس جانب توجہ دلائی کہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں نے گذشتہ چند ماہ میں مرکزی حکومت سے اپنے تقرری نامے موصول کئے ہیں ۔ انھوں نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ اتراکھنڈ اس کا ایک حصہ بن گیاہے ۔ انھوں نے مطلع کیاکہ بھرتی سے متعلق ایسی مہمیں ، پورے ملک میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا :‘‘مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اتراکھند اس مہم کا ایک حصہ بن گیاہے ۔’’وزیراعظم نے اس پرانی کہاوت یاقول سے چھٹکارہ حاصل کرنے پرزوردیاکہ پہاڑوں کاپانی اورنوجوان ، خود پہاڑوں کے لئے کوئی فائدہ مند نہیں ہوتے ہیں ۔ مرکزی حکومت کی یہ مسلسل کاوش رہی ہے کہ اتراکھنڈ کے نوجوان ، اپنے اپنے گاؤوں کو لوٹ آئیں ۔ وزیراعظم نے پہاڑی خطوں میں روزگار اورخود کے روزگار سے متعلق پیداکئے جارہے نئے مواقع کو اجاگر کیا۔ اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری پرروشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہاکہ نئی سڑکوں اورریل لائنوں کی تعمیر کی بدولت نہ صرف کنکٹی وٹی کو فروغ حاصل ہورہاہے ، بلکہ روزگار کے بھی بہت سے مواقع پیداہورہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہرجگہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہورہاہے ۔ اس سلسلے میں انھوں نے تعمیراتی مزدوروں ، انجینئروں ، خام مال سے متعلق صنعتوں اوردکانوں کی مثالیں پیش کیں ۔ انھوں نے اس بات کوبھی اجاگرکیاکہ ٹرانسپورٹ شعبے میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے روزگار کے نئے مواقع پیداہورہے ہیں ۔ وزیراعظم نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ اب سے پہلے اتراکھنڈ کے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے لئے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتاتھا۔ لیکن آج ،ہزاروں نوجوان ، گاؤو ں میں انٹرنیٹ اورڈجیٹل خدمات فراہم کرنے والے کامن سروس سینٹروں میں کام کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نے تبصرہ کیا کہ ‘‘یہ ملازمتیں ، بھارت میں پہلی مرتبہ اتراکھنڈ میں فراہم کی گئی ہیں ۔’’

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.