• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-12
A A
0
ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsapp

عبد الجبار بٹ نام کے عقیدت مند نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ اس عرس کے منانے سے بین ضلع نقل حرکت بھی ہوتی تھی اور حالات بھی پرامن ہو جاتے تھے جبکہ نزول رحمت باراں بھی ہوتا تھا۔جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں واقع خانقاہ فیض پناہ میں جو، عرس ہر سال چھ زی الحج کو منایا جاتا تھا، گذشتہ دو برسوں کے دوران ناسازگار حالات کی وجہ سے نہیں منایا گیا لیکن اب کی بار ترال علاقے میں یہ مانگ شدت اختیار کر رہی ہے کہ عرس کی تقریبات منانے کی اجازت کووڈ رہنما خطوط کی پاسداری کے ساتھ مشروط کر کے دی جائے۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ زیارت گاہ پورے کشمیر میں عقیدت کا ایک مرکز مانا جاتا ہے اور یہ زیارت گاہ بانی السلام فی الکشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے فرزند نے اپنے ہاتھوں سے تعمیر کی تھی اور یہ زیارت گاہ صدیوں سے روحانیت کی ایک آماجگاہ رہی ہے۔ لیکن گذشتہ کئی برسوں کے دوران وادی میں ابھر رہے حالات کی وجہ سے یہاں تبرکات کی نشاندہی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے لوگ مایوس ہیں۔عبد الجبار بٹ نام کے عقیدت مند نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ اس عرس کے منانے سے بین ضلع مومنٹ بھی ہوتی تھی اور حالات بھی پرامن ہو جاتے تھے جبکہ نزول رحمت باراں بھی ہوتا تھا۔ حالات کی خرابی کے پیش نظر اب لوگ تبرکات دیکھنے کے متمنی ہیں۔یہ درگاہ ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال بنی ہوئی ہے اور ہر مزہب اور عقیدے کے لوگ یہاں حاضری دیتے ہیں۔ ہرجیت سنگھ نامی ایک سکھ عقیدت مند نے بتایا کہ امسال عرس کی تقریبات منانے کی اجازت فراہم کی جائے کیونکہ یہ بین المذاہب روایت کا آئینہ دار ہے۔بلال احمد ڈار ایک شہری نے دعویٰ کیا کہ اس عرس کی وجہ سے ہمارا علاقہ وبائی بیماری سے دور رہتا تھا اور موسمی صورتحال بھی ٹھیک رہتی تھی۔ اس لیے اب ہم گزارش کرتے ہیں کہ امسال عرس کی تقریبات دھوم دھام سے منائی جائے۔ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ اس زیارت گاہ کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ لہٰذا کووڈ ایس او پیز کو نظر میں رکھتے ہوئے امسال عرس کی تقریبات منانے کی اجازت فراہم کی جائے۔ادارہ اوقاف ہمدانیہ کے چیرمین مولانا یاسین ہمدانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لوگ عرس منانے کے حوالے سے بضد ہیں لیکن وہ ازخود کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے انتظامیہ کو اس ضمن میں لکھا ہے اور جونہی وہاں سے کوئی آرڈر آتا ہے وہ عوام کو مطلع کریں گے۔اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ عرس کو منانے یا نہ منانے کا فیصلہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور جلد ہی تصویر صاف ہو جائے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

2026-07-03
سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

2026-07-01
وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

2026-07-01
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page