نگران نیوز
سری نگر//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو راجپورہ پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کے ایک اوور گرانڈ ورکر (او جی ڈبلیو)کو گرفتار کیا۔حکام نے بتایاکہ او جی ڈبلیو کی شناخت عمر ملک کے طور پر ہوئی ہے جو کثرھی پورہ گائوں کا رہائشی ہے۔حکام کے مطابق ملک سے ایک سٹار پستول، دو رائونڈ گولہ بارود، ایک میگزین، ایک چینی دستی بم، ایک پاکستانی دستی بم اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔اسکے خلاف راجپورہ پولیس سٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔








