• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کورونا وبا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-13
Reading Time: 1min read
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 13 جولائی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر خود سے دستخط نہیں دے گی بلکہ یہ لاپروائی اور سستی اس کا سبب بن سکتی ہے اس لئے سبھی کو مل کر کووڈ سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تیسرے لہر کو آنے سے روکنا ہوگا وزیر اعظم نریندر مودی نےکووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وبائی امراض کے خلاف جنگ اور ریاستوں کے دشوار گزار خطے کے باوجود جانچ ، علاج اور ویکسینیشن کے لئے انفراسٹرکچر بنانے کے لئے عوام ، صحت کارکنوں اور شمال مشرق کی حکومتوں کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کچھ اضلاع میں کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور جن علاقوں میں کیسز میں اضافہ درج ہوا ہے ان پر خاص نظر رکھنےاور بڑے پیمانےپر وہاں کووڈ سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے مائیکرو کنٹینمنٹ پروٹوکول کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گذشتہ ڈیڑھ برسوں میں اس سلسلے میں حاصل شدہ تجربات اور بہترین طریقہ کارکی نشاندہی کرکے اس کا بھر پور استعمال کرنے کی تلقین کی۔وائرس کی تیز رفتار اورتغیر پذیر نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تبدیلیوں کی سخت نگرانی کرنے اور اس کی نئی شکل پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ ماہرین وائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں اور اس کے اثرات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں، روک تھام اور مناسب علاج بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کورونا سے جیت کے لیے مناسب طرز عمل کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی دوری، ماسک، ویکسین کی افادیت واضح ہے۔ اسی طرح ، ٹریکنگ اور بروقت علاج ومعالجے کی حکمت عملی ہی اس سے نمٹنے کا موثرطریقہ ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page