• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار بڑھ رہا ہے: راج ناتھ

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-30
Reading Time: 1min read
A A
0
حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار بڑھ رہا ہے: راج ناتھ

حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار بڑھ رہا ہے: راج ناتھ

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
نئی دہلی، 30 مئی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔مسٹر سنگھ، جو نائیجیریا کے دورے پر ہیں، ان خیالات کا اظہار پیر کو ابوجا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں نائجیریا میں مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں نہ صرف ابوجا سے، بلکہ نائیجیریا کے دیگر شہروں جیسے لاگوس سے ا?ئے ہندوستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔وزیردفاع نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور حکومت کی طرف سے لاگو کی جا رہی ترقی پسند اسکیموں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے نائیجیریا میں ہندوستانی کمیونٹی کے مثبت تعاون کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ہندوستانی پرچم کو اسی طرح بلند کرتے رہیں گے۔مسٹرسنگھ نے مختلف شعبوں میں ’خودکفالت‘ حاصل کرنے پر حکومت کی خصوصی توجہ اور ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں حالیہ برسوں میں دفاعی برآمدات میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے نامساعد حالات میں کسی بھی خطرے یا چیلنج کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔بعد میں، وزیر دفاع نے ہندوستانی ہائی کمشنر کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں چیف جسٹس اور قائم مقام وزیر دفاع سمیت نائیجیریا کے معززین کے ساتھ پر بات چیت کی۔مسٹرسنگھ نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ابوجا میں ہیں۔ نائجیریا میں 50,000 سے زیادہ ہندوستانی رہتے ہیں۔ اس ملک میں سب سے زیادہ روزگار دینے والی کمپنیوں میں ہندوستانی ملکیت یا آپریٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page