• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہارٹ اٹیک : پس پردہ محرکات کیا ہیں؟

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-08
A A
0
چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

چھوٹے کاروباری یونٹوں پر توجہ دی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے زندگیوں کے اتلاف کا تشویش ناک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ متوفین کی ایک بڑی تعداد دل کا دورہ پڑجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ایسی اموات میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں جو کہ ماہرین طب اور عوامی حلقوں کے درمیان تشویش کا معاملہ بنا ہوا ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک اموات کی وجوہات میں دل کا دورہ پڑنا تشویش ناک معاملہ ہے جس پر گہرائی کیساتھ تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں لوگوںکی موت دل کا دورہ پڑجانے سے واقع ہوتی ہے۔ دل کا دورہ یا ہارٹ اٹیک کی مختلف علامات طبی ماہرین نے بتائی ہے جن میں سینے میں درد یا دبائو محسوس ہونا، ٹھنڈا پسینہ آنا، کمزوری واقع ہونا تاہم کچھ ایسی بھی علامات ہیں جن سے بیشتر افراد ناآشنا ہی ہیں اور ایسی علامات کو معمولی سمجھ کر انہیں نظر انداز کردیا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر کسی انسان کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہو یا سیڑھیا ں چڑھنے کے دوران گھٹن محسوس ہو تو یہ ہارٹ اٹیک کا صاف اور واضح اشارہ ہے۔ اکثر و بیشتر خواتین کے اندر سانس پھولنا عام سی بات ہے، تاہم اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خون کا بہائو مسدود ہونے کی صورت میں سانس کے نظام پر اس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے کیوں کہ دل کے دورے سے قبل انسانی قلب سے خون کے بہائو میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دبائو پڑتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات انسان کے کمر، ہاتھ یا سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے کیوں کہ یہ بھی ہارٹ اٹیک کی خاموش علامات میں شامل ہے۔ ڈاکٹروں کے بقول جب دل کے خلیات آکسیجن کی کمی کا شکار ہوں تو شریانوں سے آکسیجن سے بھر پور خون کی فراہمی مسدود ہوکر رہ جاتی ہے او راس صورت میں پٹھے درد یا جلن کی شکل میں اعصابی نظام کو مدد کے سگنل بھیجتے ہیں مگر چونکہ اس درد یا جلن کے دوران سینے میں روایتی بھاری پن محسوس نہیں ہوتا اس لیے لوگ اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔ اسی طرح معدے کے گڑبڑ اورگلے یا گردن یا جبڑے میں بے چینی پیدا ہوجا نا بھی ہارٹ اٹیک کی خاموش علامات ہیں۔گزشتہ برسوں کے دوران وادی کشمیر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بہت سارے نوجوان جن میںطبی ماہرین، صحافی وغیرہ بھی شامل ہیں، موت کی آغوش میں چلے گئے۔ان نوجوانوں کی اچانک موت پر طبی ماہرین حیران و پریشان ہیں۔ اگر چہ محکمہ صحت نے ہارٹ اٹیک کی وجوہات جاننے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جو اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ نوجوانوں کے اندر بڑھتے اس مرض کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ اُمید ہے کہ محکمہ صحت بڑی جانفشانی کیساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے وجوہات کو جاننے کیلئے گہرائی کیساتھ تحقیق کریگی اور عوام الناس کو احتیاطی اقدامات سے روشناس کرائیگی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

2026-06-26
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

سماج کی تباہی کا ذریعہ نہ بنیں

2026-06-25
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

اُور یہ ماحولیات۔۔۔!

2026-06-23
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

2026-06-18
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

ذمہ داریوں سے بھاگنا علاج نہیں!

2026-06-18
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

سڑکوں پر احتیاط سے چلئے!

2026-06-16
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

2026-06-16
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

کتابوں سے شغف بڑھائیے

2026-06-13
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

نوجوان وراثتی پیشوں پر توجہ دیں

2026-06-13
تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو!

2026-06-06
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page