• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, نومبر ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

زبان کی رکاوٹ ملازمت سے محروم نہیں کریگی،15زبانوں میں ہوگا امتحان منعقد

ڈاکٹر جتندر سنگھ کا 14ویں ہندی مشاورتی کمیٹی سے خطاب

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-17
A A
0
'آدتیہ: سورج مشن 1 جنوری کے ہفتہ میں منزل تک پہنچ رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر

'آدتیہ: سورج مشن 1 جنوری کے ہفتہ میں منزل تک پہنچ رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
نئی دلی۔ 16؍ اگست:حال ہی میں سرکاری ملازمت کا امتحان 15 ہندوستانی زبانوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زبان کی رکاوٹ کسی بھی نوجوان کو ملازمت کے مواقع سے محروم نہ ہونے دے۔ یہ بات آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزارت سے منسلک 14ویں ہندی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زبان ہندی کے علاوہ ہندوستانی علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ نو برسوں سے زیادہ میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ مقامی نوجوانوں کی شرکت اور علاقائی زبانوں کی حوصلہ افزائی کو تحریک دے گا۔ہندی اور انگریزی کے علاوہ، سوالیہ پرچہ 13 علاقائی زبانوں یعنی آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تامل، تیلگو، اوڈیا، اردو، پنجابی، منی پوری (میٹی بھی( اور کونکنی میں ترتیب دیا جائے گا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں امیدوار اپنی مادری زبان/علاقائی زبان میں امتحان میں حصہ لیں گے اور ان کے انتخاب کے امکانات بہتر ہوں گے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکاری زبان ہندی کے علاوہ ہندوستانی علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ نو برسوں سے زیادہ میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ڈی او پی ٹی کے وزیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں کی طرف سے انگریزی اور ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں میں ایس ایس سی امتحانات منعقد کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے دیگر چیزوں کے ساتھ اس پہلو کو بھی دیکھنے کے لیے ایک ماہر کمیٹی کا تقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "اگرچہ یہ پالیسی سرکاری زبان کے قواعد 1976 کے ساتھ شروع کی گئی تھی، لیکن اس میں صرف گزشتہ پانچ چھ سالوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے حال ہی میں امیدواروں کے لیے 15 زبانوں میں اپنا امتحان لکھنے کے فارمیٹ کی نقاب کشائی کی ہے، تمام 22 شیڈول زبانوں میں تحریری امتحانات کی اجازت دینے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ جے ای ای، ایٹ اور یو جی سی کے امتحانات بھی ہماری 12 زبانوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ یو پی ایس سی میں، ابھی بھی اعلیٰ تعلیم کے مضامین کی کتابوں کی کمی ہے لیکن ہندوستانی زبانوں میں خصوصی کتابوں کو فروغ دینے کے لیے ایچ آر ڈی منسٹری کے ساتھ مل کر کوششیں جاری ہیں۔ ملک میں ہندی کا پہلا ایم بی بی ایس کورس گزشتہ سال اکتوبر میں بھوپال، مدھیہ پردیش میں شروع کیا گیا تھا۔ اور اب اتراکھنڈ ہندی میں ایم بی بی ایس پروگرام شروع کرنے والی دوسری ریاست بن گئی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

2026-10-07
چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار برطرفی کیس، سپریم کورٹ کا معطل کرنے سے انکار،کمیشن اور مرکز کو نوٹس جاری

چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار برطرفی کیس، سپریم کورٹ کا معطل کرنے سے انکار،کمیشن اور مرکز کو نوٹس جاری

2026-10-06
زیر زمین بجلی، پانی، ٹیلی کام، گیس اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے مشترکہ افادیتی راہداریاںقائم

زیر زمین بجلی، پانی، ٹیلی کام، گیس اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے مشترکہ افادیتی راہداریاںقائم

2026-10-06
ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page