• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اسمبلی الیکشن جیتنے والے بی جے پی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے دیا استعفیٰ

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-07
Reading Time: 1min read
A A
0
اسمبلی الیکشن جیتنے والے بی جے پی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے دیا استعفیٰ

اسمبلی الیکشن جیتنے والے بی جے پی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے دیا استعفیٰ

FacebookTwitterWhatsapp

حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 2023 میں بی جے پی نے شاندارکامیابی حاصل کی۔ بی جے پی کو مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں مکمل اکثریت ملی ہے۔ ان ریاستوں میں پارٹی نے اراکین پارلیمنٹ کو میدان میں اتارا تھا، جو اراکین پارلیمنٹ اسمبلی کا الیکشن جیت گئے ہیں انہوں نے آج بدھ کے روز (6 دسمبر) کو وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرنے کے بعد اپنا اپنا استعفیٰ دے دیا۔
استعفیٰ دینے والے اراکین پارلیمنٹ میں مدھیہ پردیش سے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومر، پرہلاد سنگھ پٹیل، راکیش سنگھ، ادے پرتاپ اور ریتی پاٹھک نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ چھتیس گڑھ سے ارون ساؤ اورگومتی سائی نے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان سے راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، دیا کماری اور کروڑی لال مینا شامل ہیں۔
بی جے پی نے اسمبلی الیکشن میں 21 اراکین پارلیمنٹ کو دیا تھا ٹکٹ
بی جے پی نے 4 ریاستوں، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اورتلنگانہ کے اسمبلی الیکشن میں 21 اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی کا ٹکٹ دیا تھا۔ اب بی جے پی ہائی کمان نے اسمبلی الیکشن جیت کر آئے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی صدر جے پی نڈا کے ساتھ سبھی اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اورراجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ سنگھ دھنکھڑ سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ دے دیا۔
ان اراکین پارلیمنٹ کی برقراررہ سکتی ہے رکنیت
حالانکہ دو اراکین پارلیمنٹ بابا بالک ناتھ اور رینوکا سنگھ نے اپنا استعفیٰ ابھی تک نہیں دیا ہے۔ اس کے بعد سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ کیونکہ راجستھان کے وزیراعلیٰ عہدے کی دوڑ میں بابا بالک ناتھ کا نام جوڑا جا رہا ہے، اگرانہوں نے اپنے پارلیمنٹ کی رکنیت نہیں چھوڑی ہے تو اس دوڑ میں ان کا نام باہر ہوجائے گا۔ مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پوراسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ میں جلد ہی کابینی وزیرعہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔
-بھارت ایکسپریس

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.