• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان-پاکستان دوطرفہ سیریز کے لئےدونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس تیار

Nigraan News by Nigraan News
2024-01-12
Reading Time: 1min read
A A
0
ہندوستان-پاکستان دوطرفہ سیریز کے لئےدونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس تیار

ہندوستان-پاکستان دوطرفہ سیریز کے لئےدونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس تیار

FacebookTwitterWhatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے ہندوستان-پاکستان دوطرفہ سیریز سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کو اس دوطرفہ سیریز کے لئے بس اپنے اپنے ملک کی سرکاروں سے منظوری ملنے کا انتظارہے۔ گزشتہ 11 سالوں سے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کوئی دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ آخری بار جنوری 2013 میں پاکستان نے ٹی-20 اورونڈے سیریز کے لئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پرکشیدگی کے سبب کوئی دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ممبئی میں سال 2008 میں ہوئے دھماکوں کے بعد سے ہی کشیدگی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعلقات ٹوٹ گئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت تومتاثرہوئی ہی تھی، ساتھ ہی آرٹ سے لے کردنیائے کھیل پربھی اس کا منفی اثرپڑا تھا۔ پاکستانی گلوکاروں اوراداکاروں پربالی ووڈ میں پابندی لگا دی گئی، وہیں پاکستانی کرکٹروں پرآئی پی ایل کھیلنے پرپابندی لگا دی گئی تھی۔
کچھ وقت بعد دونوں ممالک کے درمیان آپسی رشتے معمول کے مطابق لانے کی کوششیں ہوئی اوراسی کے سبب پاکستان نے ہندوستان کا دورہ کیا، لیکن 2013 کے بعد سے پھرسے ہندوستان اورپاکستان کے سیاسی تعلقات خراب ہوئے اوردونوں کے درمیان کرکٹ بھی کم ہوگیا۔ اب صرف ایشیائی کرکٹ کونسل اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹ کے دوران ہی ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کیا کہا؟
ذکاء اشرف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جہاں تک ہندوستان-پاکستان سیریز کا سوال ہے تو دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ بس حکومت سے منظوری ملنے کی تاخیر ہے۔ حالانکہ ذکا اشرف کے اس بیان کے بعد بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی وزیرکھیل انوراگ ٹھاکرنے کچھ مہینے پہلے ہی ہندوستان-پاکستان دوطرفہ سیریز سے متعلق اپنا رخ واضح کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی یہ طے کرچکا ہے کہ جب تک سرحد پرحملے اوردراندازی ختم نہیں ہوجاتی تب تک ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.