• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

قومی مقاصد کے لیے روحانی دنیا کے لوگوں سے توانائی ملتی ہے: وزیر اعظم مودی

Nigraan News by Nigraan News
2024-01-13
Reading Time: 1min read
A A
0
نوجوان ملک کا مستقبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کو بنانے والے بھی ہیں۔ وزیر اعظم

نوجوان ملک کا مستقبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کو بنانے والے بھی ہیں۔ وزیر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 13 جنوری//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ملک بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوششوں کو روحانی دنیا کے لوگوں سے توانائی ملتی ہے۔چرن سماج کے ذریعہ پوجیہ آئی شری سونل ماں کی تین روزہ پیدائش صد سالہ تقریب کی یاد میں ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، ’’آج جب ہندوستان ترقی یافتہ ہونے، خود کفیل بننے کے مقصد پر کام کر رہا ہے، تو آئی شری سونل ماں کی تحریک، ہمیں نئی توانائی دیتی ہے۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے میں چرن سماج کا بھی بڑا رول ہے۔اس تقریب کا اہتمام اس سماج کے عقیدے کے مرکز مڈھ ڈا دھام میں کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ شری سونل ماں ملک، چرن برادری اور ماتا سرسوتی کے تمام اپاسکوں کے لیے عظیم تعاون کی ایک عظیم علامت ہیں۔ بھگوت پران جیسی کتابوں میں، چرن برادری کو شری ہری کی براہ راست اولاد کہا گیا ہے۔ اس سماج پر ماں سرسوتی کا خصوصی کرم ہے۔ اسی لیے اس معاشرے میں ایک کے بعد ایک عالم نے روایت کو جاری رکھا ہوا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ سونل ماں کے ذریعہ دیے گئے 51 احکامات چرن سماج کے لیے رہنمائی ?ا ذریعہ ہیں۔ چرن برادری پر زور دیا کہ وہ سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے مڈھ ڈا دھام میں جاری سداورتا کے مسلسل یگیہ کی تعریف کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مڈھا ڈا دھام مستقبل میںبھی قوم کی تعمیر کی ایسی بے شمار رسومات کو تحریک دیتا رہے گا۔ چرن برادری کے لوگ بنیادی طور پر گجرات سوراشٹر کے علاقے کے باشندے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا، ‘ گجرات اور سوراشٹر کی سرزمین عظیم سنتوں اور شخصیات کی سرزمین رہی ہیں۔ سوراشٹرا کی اس لازوال سنت روایت میں شری سونل ماں جدید دور کے لیے روشنی کی کرن کی طرح تھیں۔ اْن کی روحانی توانائی، انسانی تعلیمات اور تپسیا نے ان کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز الوہی ?شش پیدا کی جسے آج بھی جوناگڑھ اور مڈھ ڈا کے سونل دھام میں محسوس کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ شری سونل ماں کی طاقتور تقریر خود اس کی ایک بڑی مثال رہی ہے۔ انہوں نے کبھی روایتی طریقوں سے تعلیم حاصل نہیں کی، لیکن انہیں سنسکرت جیسی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا اور صحیفوں کا گہرا علم تھا۔ جس نے بھی ان سے رامائن کی کہانی سنی وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اجودھیا میں رام جنم بھومی مندر کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب تصور کرسکتے ہیں کہ آج جب اجودھیا میں 22 جنوری کو اجودھیا کے شری رام مندر میں پران پرتیشتھا کی تقریب ہونے جارہی ہے، تو شری سونل ماں کتنی خوش ہوں گی۔ انہوں نے شری رام مندر میں رام للا کی مورتی کی پران پرتیشٹھا تقریب کے دن 22 جنوری کوہر گھر میں شری رام جیوتی کو روشن کرنے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے مندروں میں صفائی کے لیے کل سے شروع کی گئی خصوصی مہم کا بھی ذکر کیا۔ اس سمت میں بھی ہم سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ‘مجھے یقین ہے کہ ہماری کوششوں سے شری سونل ماں کی خوشی کئی گنا بڑھ جائے گی۔یواین آئی

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.