واشنگٹن؍
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات کے باعث امریکیوں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناراضگی بڑھ گئی ہے۔
ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی شرح 9 یصد اضافے سے 70 فیصد پر آگئی۔ سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہوکر 33 فیصد پر دیکھی گئی۔
ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق 67 فیصد نے ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ داخلی مسائل پر توجہ نہ ہونا ہے۔









