• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان اپنی ساکھ بچانے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے: ہندوستان

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-13
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستان اپنی ساکھ بچانے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے: ہندوستان
FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستان میں داسو پروجیکٹ میں بم حملے میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے واقعے میں ہندوستان پر لگائے گئے الزامات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے اپنی ساکھ بچانے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہم نے داسو کی واردات کے حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ کے مضحکہ خیز بیانات سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔ یہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے اور علاقائی عدم استحکام کے مرکز کے طور پر اپنی حرکتوں کو عالمی برادری کی نظروں سے چھپانے کے لیے ہندوستان کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔مسٹر ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان عالمی برادری کی شراکت میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں سرفہرست رہا ہے اور عالمی برادری دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردارسے بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی الزامات پر کوئی یقین نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 13 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ پر 4300 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کو لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 9 چینی انجینئر سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ اس حملے میں ہندوستان اور افغانستان ملوث ہیں اور یہ حملہ پاکستان اور چین کی دوستی میں دراڑ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page