• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بھارت اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کررہا ہے

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-08
Reading Time: 1min read
A A
0
دفاعی شعبہ میںخود انحصاری وقت کی ضرورت ہے

دفاعی شعبہ میںخود انحصاری وقت کی ضرورت ہے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے جس سے ملک کی حفاظتی صورتحال کیلئے درکار انفراسٹرکچر ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار ہوگا۔اس ضمن میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈی ایف پی ڈی ایس 2021 حکومت کی جانب سے دفاعی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے تاکہ ملک میں سیکورٹی میکانزم کو مضبوط بنایا جا سکے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد عالمی سطح پر پیدا شدہ دفاعی چلینجوںسے مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کئی اقدامات اُٹھاتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس اصلاح سے نہ صرف عمل کا وقت کم ہوگا بلکہ یہ اختیارات کی غیر مرکزیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے حکومت کے اس ویڑن کو پورا کرنے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا۔دفاعی خریداری میں رکاوٹیں دور ہوں گی اور فوجی افسران کے مالی اختیارات بڑھیں گے،ڈی ایف پی ڈی ایس 2021 میں تینوں افواج کے مالی اختیارات بڑھانے کے لیے الگ الگ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں مجاز افسر کے مالی اختیارات کو عام طور پر دو گنا بڑھایا گیا ہے۔مرکزی حکومت نے ملکی فورسز میں فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنے اور فوجی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے دفاعی خدمات کے مالی اختیارات میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس سلسلے میںڈی ایف پی ڈی ایس 2021 جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فوج کی فیلڈ فارمیشنز کو مضبوط بنانے، آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے، کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے اور انٹر سروس کوآرڈی نیشن کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سروس ہیڈ کوارٹرز اور فارمیشنز میں موجودہ وسائل کا بہتر استعمال ہوگا اور منصوبوں اور تیاریوں کے حوالے سے فوری فیصلے کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی فوجوں کو جنگ سے متعلقہ ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ خیال رہے ملکی افواج میں مختلف سطحوں پر مالی اختیارات میں اضافہ سال 2016 میں کیا گیا تھا۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈی ایف پی ڈی ایس 2021 حکومت کی جانب سے دفاعی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے تاکہ ملک میں سیکورٹی میکانزم کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس اصلاح سے نہ صرف عمل کا وقت کم ہوگا بلکہ یہ اختیارات کی غیر مرکزیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ ملک کے سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ہر لحاظ سے مضبوط اور خود انحصار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے حکومت کے اس ویڑن کو پورا کرنے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا۔ڈی ایف پی ڈی ایس 2021 میں تینوں افواج کے مالی اختیارات بڑھانے کے لیے الگ الگ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں مجاز افسر کے مالی اختیارات کو عام طور پر دو گنا بڑھایا گیا ہے۔ کچھ معاملات میں فیلڈ فارمیشن کی سطح پر آپریشنل ضروریات میں بھی 5 سے 10 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوج کے ڈپٹی چیف آف سروسز کے مالیاتی اختیارات میں 500 کروڑ روپے کی حد کے ساتھ 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، نیوی چیف ایڈمرل کرم بیر سنگھ اور سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page