سرینگر:بین الاقوامی سطح پر جڑے کچھ گروپ جموںکشمیر میں امن خراب کرنے کی کوششوں میںمصروف ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے سیکورٹی فورسز کام کر رہی ہے جبکہ عسکریت کے خاتمے کے علاوہ عوام کا اعتماد جتنا بھی جموں کشمیر پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شیر کشمیر پولیس اکیڈمی ادھم پور میں فائر فائٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر منسلک مختلف گروہ جموں و کشمیر یونین میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا جیسی ایک طاقتور ہتھیار نئی نسل کی ہاتھوں میں آگئی ہے۔جس کے ذریعے کچھ گروہ نہ صرف قومی بلکہ بین سطح پر کچھ عناصر کے ساتھ جڑ ے ہیں جو جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی مکمل نگرانی کی ضرورت ہے اور فورسز اس پر کام کر رہی ہیں۔لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہ اکہ ہمارے سیکورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں د ی ہے ۔ والدین نے بچوں کو کھو دیا لیکن ہم مشترکہ طور پر عسکریت کا مقابلہ کریں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کا نام صرف کام عسکریت کا خاتمہ ہے بلکہ اس کے علاوہ ذمہ داری لوگوں کا اعتماد جیتنا ہے اورا س پر بھی سیکورٹی فورسز کام کر رہی ہے ۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ کئی ایسے واقعات ہوئے جب ملک سے باہر کے عناصر نے جموں و کشمیر میں جعلی خبریں پھیلا کر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی اور پولیس نے کئی واقعات کا نوٹس لیا ۔ انہوںنے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کچھ ایسی خبریں سوشل میڈیا پر شائع کی جا رہی ہے جس سے امن خراب ہونے کا احتمال ہوتا ہے تاہم ایسی کارروائیا ں کو برداشت نہیںکیا جائے گا اور ملوثین کے خلاف کارروائی ہو گی۔