• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مہاجر پنڈتوں کی بحالی مرکز کی ترجیح:مرکزی وزیر

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-17
Reading Time: 1min read
A A
0
مہاجر پنڈتوں کی بحالی مرکز کی ترجیح:مرکزی وزیر

مہاجر پنڈتوں کی بحالی مرکز کی ترجیح:مرکزی وزیر

FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ:مرکزی وزیر آیوش ، بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گذرگاہ مسٹر سربانند سونو وال نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ کشمیری مائیگرنٹ کشمیر کی جامع ثقافت کا حصہ ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کشمیری تارکین وطن کی فلاح و بہبود کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے کئی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ وہ اپنے وطن میں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے خواجہ باغ بارہمولہ میں ٹرانزٹ رہائشی کیمپ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد کیا ۔ ٹرانزٹ کیمپ جس میں تقریباً 337 خاندانوں کیلئے رہائش کی سہولت موجود ہے 4032 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس کی قیمت ہر فلیٹ پر 12 لاکھ روپے ہو گی اس مقصد کیلئے تقریباً 50 کنال اراضی حاصل کی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کشمیر کے لوگوں کو محبت کرنے والی اور ملنسار طبیعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب مختلف عقائد کے لوگ امن اور خوشحالی کے ساتھ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنوع میں اتحاد جیسا کہ ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ پہل میں تصور کیا گیا ہے ایک مضبوط قوم کیلئے واحد متحد عنصر ہے ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی وزیر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع بارہمولہ کے دو روزہ دورے پر تھے جس کا مقصد مختلف اسٹیک ہولڈرز کی رائے حاصل کرنا ہے اور ان کی ترقیاتی خواہشات اور دیگر خدشات کو سُننا ہے ۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے پر وزیر نے کئی وفود سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اپنے مطالبات اور شکایات سے آگاہ کیا ۔ نیشنل کانفرنس ، پیپلز ڈیموکریٹک ، انڈین نیشنل کانگریس ، جے کے اپنی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے وزیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یکجا ہو کر جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا اعادہ کیا ۔ تا ہم ان سیاسی وفود نے معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق کئی دیگر مطالبات اور شکایات کو اجاگر کیا ۔ ان میں آیوش اداروں میں بنیادی انفراسٹرکچرکی اپ گریڈیشن ، جہاں بھی ممکن ہو آبی گذرگاہوں کی ترقی ، دوسروں کے درمیان شامل ہیں ۔ اسی طرح پی آر آئی کے ایک وفد نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ کی قیادت میں آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا تا کہ عام لوگوں کو سنا جا سکے ۔ اس نے کئی ترقیاتی مسائل کو اجاگر کیا اور عام لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے از سر نو تلاش کی ۔ مسٹر سربا نند سونووال نے ان کی سماعت کی اور وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے ایک اچھا خواب دیکھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ آؤٹ ریچ پروگرام حکومت کی جانب سے لوگوں کے بنیادی مسائل کو جاننے کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفود کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور انہیں مرکزی سطح پر حکومت کے ساتھ ساتھ لفٹینٹ گورنر کے ساتھ ان کے بروقت ازالے کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و اقتصادی حثیت کو ترقی دینا ہے اور نئی اسکیموں کی تعداد بھی پائپ لائین میں ہے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page