• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل شمالی کوریا کا اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا تجربہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-02
A A
0
سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل شمالی کوریا کا اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا تجربہ

TOPSHOT - This picture taken on September 30, 2021 and released from North Korea's official Korean Central News Agency (KCNA) on October 1 shows a test-fire of a "newly developed" anti-aircraft missile carried out by the Academy of Defence Science of the DPRK. (Photo by STR / KCNA VIA KNS / AFP) / - South Korea OUT / ---EDITORS NOTE--- RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO/KCNA VIA KNS" - NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS THIS PICTURE WAS MADE AVAILABLE BY A THIRD PARTY. AFP CAN NOT INDEPENDENTLY VERIFY THE AUTHENTICITY, LOCATION, DATE AND CONTENT OF THIS IMAGE. /

FacebookTwitterWhatsapp

سیول: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ملک نے ایک نیا اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے حالیہ ہتھیاروں کے تجربات کے جواب میں اجلاس کی تیاری کر رہی ہے۔سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے بتایا کہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل نے ’قابل ذکر جنگی کارکردگی‘ کا مظاہرہ کیا اور اس میں کئی نئی ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں۔سرکاری ‘روڈونگ سنمون‘ اخبار میں ایک تصویر میں میزائل کو ایک لانچ گاڑی سے آسمان کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔واضح رے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے طویل مدت پر ہدف کو نشانہ بنانےوالے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا اور رواں ہفتے کے آغاز میں ہائپرسونک گلائیڈنگ وہیکل کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے۔بدھ کے روز شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے ان کی غیر مشروط طور پر بات چیت کی پیشکش کو ‘سازش‘ قرار دیتے ہوئے جو بائیڈن انتظامیہ پر اپنی سابق انتظامیہ کی ‘دشمنانہ پالیسی‘ کو جاری رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ‘اے ایف پی‘ کو بتایا کہ وہ تازہ ترین لانچ کی فوری تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔اینٹی ایئرکرافٹ میزائل، بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں بہت چھوٹے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ممنوع ہیں اور دور سے ان کا پتہ لگانا مشکل ہے۔پیانگ یانگ اپنے ہتھیاروں کے پروگراموں پر متعدد بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں ہے جن پر کم جونگ ان کے دور میں تیزی سے پیش رفت دیکھی گئی ہے جس میں ایسے میزائل شامل ہیں جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب تک کا ان کا سب سے طاقتور ایٹمی تجربہ شامل ہے۔تازہ ترین تجربات کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جارہی ہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے ‘عدم استحکام اور عدم تحفظ کے زیادہ امکانات پیدا کیے ہیں‘۔جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا شمالی کوریا سے متعلق امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اجلاس طلب کیا ہے، جو پہلے جمعرات کو ہونا تھا۔تاہم روس اور چین نے اس میں تاخیر کی جنہوں نے صورتحال کا مطالعہ کرنے کے لیے مزید وقت طلب کیا تھا۔بیجنگ، پیانگ یانگ کا اہم اتحادی ہے اور عمومی طور پر یہ سب سے زیادہ تجارت اور امداد فراہم کرتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.