• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جج ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنے کیلئے کمپنی کو مجبور کریں، ٹرمپ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-02
A A
0
جج ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنے کیلئے کمپنی کو مجبور کریں، ٹرمپ

جج ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرنے کیلئے کمپنی کو مجبور کریں، ٹرمپ

FacebookTwitterWhatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک وفاقی جج کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے مجبور کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹوئٹر نے رواں برس جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت معطل کیا جس وہ امریکی صدر تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشدد پر اکسانے کے خطرے کے پیش نظر ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ٹرمپ نے فلوریڈا کے جنوبی ضلع میں ضلعی عدالت میں ٹوئٹر کے خلاف ابتدائی حکم امتناعی کی درخواست دائر کی۔جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی کو امریکی کانگریس کے رکن نے ان کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے لیے ’مجبور‘ کیا تھا۔بلوم برگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے پیش کی جانے والی پٹیشن میں کہا کہ ٹوئٹر امریکا میں سیاسی گفتگو پر بہت تک طاقت اور کنٹرول کا استعمال کرتا ہے جو کہ جمہوری مکالمے کے لیے بے حد، بے مثال اور انتہائی خطرناک ہے۔دوسری جانب رائٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر ٹوئٹر نے پٹیشن پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے سے اس پر 8 کروڑ 80 لاکھ زائد فالورز تھے اور وہ سوشل میڈیا کو بطور میگا فون کے طور پر استعمال کرتے تھے۔عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر نے طالبان کو افغانستان میں اپنی فوجی فتوحات کے بارے میں باقاعدگی سے ٹوئٹ کرنے کی اجازت دی لیکن ان کی صدارت کے دوران ان کے ٹوئٹس کو ’گمراہ کن معلومات‘ قرار دیا۔جولائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر، فیس بک اور الفابیٹ گوگل کے چیف ایگزیکٹوز پر بھی مقدمہ دائر کیا تھا کہ انہوں نے قدامت پسند نظریات کو غیر قانونی طور پر خاموش کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 سے 2021 کے جنوری تک امریکا کے 45 ویں صدر رہے تھے اور انہوں نے اپنے دور میں سوشل میڈیا و ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف سخت ضوابط بھی بنائے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر غلط معلومات پر مبنی مواد شیئر کرتے رہتے تھے، جس پر تینوں کمپنیاں انہیں انتباہ بھی جاری کرتی رہی تھیں مگر وہ ان کے نوٹسز کو خاطر میں نہ لاتے تھے۔تینوں کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت مکمل ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹس ترتیب وار بند کرنا شروع کیے۔ابتدائی طور پر ٹوئٹر نے جنوری 2021 کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کردیا تھا۔اس کے بعد فیس بک نے بھی جنوری میں عارضی طور پر ان کا اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ ماہ جون میں ہی فیس بک نے اعلان کیا کہ سابق صدر کا اکاؤنٹ دو سال تک معطل رہے گا۔اسی طرح یوٹیوب نے بھی جنوری 2021 کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا تھا اور وہ 20 جنوری 2021 کو ان کی عہدہ صدارت کی مدت مکمل ہوئی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page