سری نگر:جموںو کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک آپریشن کے دوران فوج کے ایک جی سی او سمیت5فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کشمیر وادی کے اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں دو مقامات پر 2جنگجو مارے گئے ہیں اس دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پانچ ہلاکتوں کے بعد فوج نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجوئوں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایا علاقے میں پانچ جنگجوئوںکا چھپے بیٹھنے کا خدشہ ہے۔ْ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد فوج اور پولیس نے جنگجوئوں مکالف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں3انکونٹر ہوئے ہیں جن میں فوج اور جنگجوئوں کے سات افراد مارے گئے ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایا جموں ضلع پونچھ میں کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کے روزفوج ،پولیس اور انٹلی جنس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیااور تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا جب تلاشی پارٹی اس جگہ پر پہنچی جہاں انہیں اطلاع ملی تھی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک مسلح تصادم شروع ہوا ہے جس میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے ایک جونیئرکمشنڈ افسر( جے سی او) اور چار دیگر فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فوجی آپریشن ہنوز جاری ہے اور چار سے پانچ جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح سرنکوٹ کے ڈیرا کی گلی علاقے کے متصل دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک جگہ چھپے جنگجوؤں نے ایک تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ایک دفاعی ترجمان کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے علاقے میں آخری اطلات ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔ادھر وادی فوج اور ایس او جی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ ڈورو علاقے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 19RRاور ایس او جی نے ویرے ناگ نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو ایک بستی کھا گھنڈ کو محاصرے میںلیا ۔اس دوران جب فورسز اس مکان تک پہنچی جہاں انہیں جنگجوئوں کے موجود گی کے حوالے سے اطلاع ملی تھی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا فورسز نے فائرنگ کے بعد تمام راتسوں کو سیل کر کے محصور جنگجوکے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس دوران یہاں طرفین کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا ہے جس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے تاہم پولیس نے فوری طور مارے گئے جنگجوکی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں دن بھر تلاشی کارروائیوں جاری رہی ۔ادھر شمالی کشمیر ک،ے ضلع بانڈی پورہ میں کے گنڈ جہانگیر علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بستی کو دوران شب محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہے ۔ پولیس نے بتایا تلاشی کارروائیوں کے دوران جنگجونے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہاں ایک تصادم شروع ہوا ہے جس میں ایک مقامی جنگجوئوں جاں بحق ہوا ہے اس دوران کئی گھنٹوں کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کیا گیا ہے ۔پولیس نے مارے گئے جنگجوکی شناخت امتیاز احمد ڈار ساکن شاہ گنڈکے طور کی ہے جو ٹی آر ایف سے وابستہ تھا ۔اس دوران ائی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایامزکورہ جنگجوشمالی کشمیر کے سمبل کے سوڈارئیور کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔خیال رہے وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعدفوج اور پولیس نے جنگجو مکالف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔