دوبئی:چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے یہاں اتوار کو پہلے کوالیفائر مقابلے میں دلی کیپیٹل کے خلاف دلچسپ جیت حاصل کرنے کے بعد کہاکہ ان کی اننگز بہت اہم تھی وہ بڑی باؤنڈری کا اچھے سے استعمال کررہے تھے انہوں نے کچھ خاص نہیں کیا، صرف گیند کو دیکھا اور اس کو ہٹ کیا دھونی نے میچ کے بعد کہا ، ’’ میں نے ٹورنامنٹ میں زیادہ کچھ نہیں کیا ، اس لیے میں اس چیز سے نکلنا چاہتا تھا۔ اگر آپ نیٹ پر بلے ب ازی کر رہے ہیں تو ، صرف گیند کو دیکھتے ہیں کہ کیا تنوع ہے اور گیند کہاں ڈال سکتےہیں۔ میرے ذہن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ اگر ذہن میں بہت سی چیزیں چلتی ہیں تو گیند کو دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے‘‘۔سی ایس کے کے کپتان نے دیگر بلے بازوں کو جڈیجہ سے پہلے بھیجے جانے پر کہا ’’ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتی ہے۔ دیپک کے ساتھ ہمارے پاس نویں نمبر تک بلے بازی ہے۔ شاردل اور یہاں تک کہ دیپک نے حال ہی میں جس طرح سے بلے بازی کی ہے، دونوں نے تعاون دیا ہے۔ جب ایک بلےباز کریز پر اترے گا تو وہ پہلی گیند پر باؤنڈری لگانے کے بارے میں دو بار سوچے گا، لیکن شاردل اور دیپک پہلی گیند سے ہی ہٹ لگانے کو دیکھیں گے۔ اگر وہ ایک یا دو ہٹ لگا دیتے تو یہ بڑا اثر ڈال سکتا تھا، کیونکہ رنوں کا فرخ 15۔20 کا ہی تھا‘‘۔ (یو این آئی)