• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کسان کے قتل کا ذمہ دار ٹکیت کا بیان: بی جے پی

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-15
A A
0
کسان کے قتل کا ذمہ دار ٹکیت کا بیان: بی جے پی

کسان کے قتل کا ذمہ دار ٹکیت کا بیان: بی جے پی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی ، 15 اکتوبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو دہلی ہریانہ سرحد پر سنگھو بارڈر کے قریب کسانوں کے دھرنے کے مقام کے نزدیک ایک نوجوان کے وحشیانہ قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا بی جے پی کے آئی ٹی سیل انچارج امیت مالویہ نے ٹویٹ کیا ’’اگر راکیش ٹکیت لکھیم پور کھیری میں لوگوں کے پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعے کو صحیح نہ ٹھہراتے اوران کے ساتھ یوگیندر یادو خاموش نہ بیٹھے رہتے تو آج کنڈلی میں نوجوانوں کا قتل نہ ہوا ہوتا‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’ کسانوں کی تحریک کے نام پر احتجاج کرنے والے انتشار پسند عناصر کو بے نقاب کرنا ضروری ہو گیا ہے‘‘۔مسٹر مالویہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے مسٹر ٹکیت نے انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں کہا تھا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی کارکنوں کے ہجوم کے ذریعہ کیا گیا پیٹ پیٹ کر قتل دراصل ایک عمل کا ردعمل تھا۔واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں 4 احتجاج کرنے والے کسانوں کی تیز رفتار گاڑی کے کچلنے سے موت ہوگئی تھی۔ الزام ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے قافلے کی گاڑی اور ان کے ساتھیوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑیاں چلائیں۔ اس واقعے کے بعد ہونے والے تشدد میں ایک مقامی صحافی اور تین دیگر افراد کی موت ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ جمعہ کی صبح ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک شخص کی لاش دہلی ہریانہ سرحد پر کنڈلی کے قریب کسانوں کے دھرنے کے مقام پر بریکیڈ پر لٹکی ہوئی ملی۔ اس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا۔ہریانہ پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page