• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لداخ ایل اُو سی کی صورتحال عوام کو بتائی جائے: راہل

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-16
A A
0
ہتک عزت کیس: گجرات ہائی کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کر دیا

ہتک عزت کیس: گجرات ہائی کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کر دیا

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: مودی حکومت چینی دراندازی کے بارے میں کہتی رہی ہے کہ نہ کوئی وہاں آیا اور نہ کوئی وہاں گیا۔ لیکن پھر بھی چین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت چین کے حوالے سے مسلسل کنفیوزن کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایل اے سی پر اصل صورت حال کیا ہے۔ لوگوں کو حکومت سے جاننے کا حق ہے کہ چین نے لداخ میں کتنے علاقوں میں دراندازی کی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھوٹان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لیے طے پانے والے معاہدے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دوستوں کوکھونا اس حکومت کی خارجہ پالیسی ہے۔ بھوٹان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق ایک خبر شیئر کرتے ہوئے ، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ حکومت ہند کی خارجہ پالیسی۔ دوست کوکیسے کھوناہے اور کسی پرکوئی اثرنہیں ڈالناہے۔راہل نے کہا کہ مودی حکومت چینی دراندازی کے بارے میں کہتی رہی ہے کہ نہ کوئی وہاں آیا اور نہ کوئی وہاں گیا۔ لیکن پھر بھی چین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت چین کے حوالے سے مسلسل کنفیوزن کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایل اے سی پر اصل صورت حال کیا ہے۔ لوگوں کو حکومت سے جاننے کا حق ہے کہ چین نے لداخ میں کتنے علاقوں میں دراندازی کی ہے۔ بھوٹان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ چین کے ساتھ طویل عرصے سے زیر التوا سرحدی تنازع کو حل کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ بھوٹان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ3 فیز کے خاکہ سے متعلق ایم او یو سرحدی مذاکرات کو رفتار دے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ بلیو پرنٹ اچھی سمجھ اور وسیع القلبی جذبے سے نافذ کیا جائے گا۔ یہ سرحدی مذاکرات کو ایک کامیاب نتیجے پر لے جائے گا جو دونوں کے لئے قابل قبول ہو۔اس پیش رفت پرہندوستان نے کہا کہ اس نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلے میں بھوٹان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اس پر کہا کہ ہم نے بھوٹان اور چین کے درمیان معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ہمیں یہ جانکاری ملی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ا?پ جانتے ہیں کہ بھوٹان اور چین 1984 سے ایک دوسرے کے ساتھ سرحدی مذاکرات کر رہے ہیں اور اسی طرح ہندوستان بھی چین کے ساتھ سرحدی مذاکرات کر رہا ہے۔ پھر چین نے اس علاقے میں سڑک کو وسعت دینے کی کوشش کی۔ بھوٹان نے کہا تھا کہ یہ علاقہ اس کا ہے اور اس وقت ہندوستان نے بھوٹان کے دعوے کی حمایت کی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page