• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شالیمار باغ میں 1430 بستروں والے ہسپتال کا بنیاد رکھاگیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-17
A A
0
منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس

منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج 275 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 1430 بستروں کی گنجائش والے شالیمار باغ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں ایک ریکارڈ ہوگا کہ دہلی حکومت اگلے چھ ماہ کے اندر 6800 بستروں کی گنجائش کے سات نئے سرکاری اسپتال بنائے گی۔ آپ نے ایک ایماندار حکومت منتخب کی۔ جس کے نتیجے میں پہلے ایک عام بیڈ بنانے میں ایک کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے لیکن ہماری حکومت آئی سی یو بیڈ بنانے پر صرف 20 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔ ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے ہم کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم ایسا نظام بنانے جا رہے ہیں جس کے تحت دہلی کے ہر شہری کا اپنا صحت کارڈ ہوگا اور اس میں اس کی صحت کے بارے میں تمام معلومات ہوں گی۔وزیر صحت ستیندر جین نے ٹویٹ کیا کہ”دہلی حکومت دہلی کے لوگوں کے لیے ایک اور جدید ترین ہسپتال بنانے جا رہی ہے۔ اس کی بنیاد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج شالیمار باغ میں رکھی۔ 1430 بیڈ کی گنجائش والے اس ہسپتال کا تعمیراتی کام اگلے 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔مسٹر کیجریوال نے بتایا کہ اگر کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر ہم تمام اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ صرف اپریل کے مہینے میں جب کورونا کی دوسری لہر آئی، اسپتال میں بستروں ، آکسیجن اور آئی سی یو بیڈوں کی سب سے بڑی کمی تھی۔ اس خیال سے دہلی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔دہلی حکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں سات نئے ہسپتال بنانے جا رہی ہے جن کی کل گنجائش 6800 بستروں کی ہوگی اور یہ تمام ساتوں اسپتال چھ ماہ میں تیار ہو جائیں گے۔ غالبا یہ عالمی ریکارڈ ہوگا کہ چھ ماہ میں 6800 بستروں کی گنجائش کے سات ہسپتال تیار ہوں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page