• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جون ۲۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جھوٹ کا پھول بن چکا ہے لوٹ کا پھول: اکھلیش

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-26
Reading Time: 1min read
A A
0
جھوٹ کا پھول بن چکا ہے لوٹ کا پھول: اکھلیش

جھوٹ کا پھول بن چکا ہے لوٹ کا پھول: اکھلیش

FacebookTwitterWhatsapp

لکھنؤ، 26 اکتوبر: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا ‘جھوٹ کا پھول ‘لوٹ کا پھول بن گیا ہے۔اکھلیش نے منگل کو کہا کہ اتر پردیش میں 24 گھنٹے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔ کسان، نوجوان، غریب، تاجر سبھی پریشان ہیں۔ مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے اور انتظامی مشینری امن و امان برقرار رکھنے میں مفلوج ثابت ہو رہی ہے۔ خواتین کی زندگی سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ بی جے پی نے ریاست کو بربادی کے کگار میں دھکیل دیا ہے، لوگ اب اس سے نجات چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے باہرہوجانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج مرکز اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومتوں کی ترجیح غریبوں کی جیبیں کاٹنا اور غریب خاندانوں کی بنیادی سہولتیں چھینا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ ایل پی جی مہنگی ہے۔ بجلی کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بدستور متاثر ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ڈبل انجن حکومت کے باوجود مارکیٹ کنٹرول میں نہیں ہے۔ غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی ملنا مشکل ہے۔وزیر اعلیٰ جرائم پر قابو پانے کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجرم بے خوف ہے۔ ذات پات اور مذہب کو دیکھ کر مجرموں کے ساتھ بھی سلوک کیا جاتا ہے۔ پولیس غنڈوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ پولیس امن و امان کو بہتر بنانے کے بجائے جعلی مقدمات بنانے، جعلی مقابلے کرنے میں خود ہی بدنام ہے۔ حراست میں ہونے والی اموات کے معاملے میں انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکومت کو کئی نوٹس دیے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد پولیس پر چھائے ہوئے ہیں۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page