• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک میں کورونا کے 12 ہزار سے زائد نئے کیسز

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-12
Reading Time: 1min read
A A
0
ملک میں کورونا کے 12 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں کورونا کے 12 ہزار سے زائد نئے کیسز

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 12 نومبر: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزمیں ایک دن پہلے کی نسبت کچھ کمی درج کی گئی اور اس دوران تقریباً ساڑھے 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے ایکٹوکیسز گراوٹ جاری ہے ۔ دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 53 لاکھ 81 ہزار 889 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 10 کروڑ 79 لاکھ 51 ہزار 225 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12,516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار 186 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 13 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کرتین کروڑ 38 لاکھ 14 ہزار 80 ہوگئی ہے ۔ملک میں ایکٹو کیسز 1140 کم ہو کر 137416 ہو گئے ہیں ۔ اسی عرصے میں 501 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 62 ہزار 690 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح 0.40 فیصد ،شفایابی کی شرح 98.26 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے ۔ ایکٹیو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، جہاں ایکٹیو کیسز 833 کم ہو کر 70,251 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7638 مریضوں کے صحتیاب سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4936791 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 419 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35040 ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 47 کم ہو کر 15997 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 28 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 140475 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد کم ہو کر 6464948 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 10013 رہ گئے ہیں اور مزید چارمریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36251 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2666140 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 101 کم ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 5838 ہو گئی ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 121254 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 456 پر برقرار ہے ۔جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں دس ایکٹیو کیسز کم ہونے سے کورونا متاثرین کی تعداد اب 8046 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں مزید سات مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38138 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2944958 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ آندھراپردیش میں 24 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 3196 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2051747 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے مزید 3 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14409 ہو گئی ہے ۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسزنو کم ہو کر 3737 رہ گئے ہیں، جبکہ یہاں دومزید مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3971 ہو گئی ہے ۔ وہیں 665432 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز 21 کم ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد 367 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1414812 تک پہنچ گئی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے ۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 28 بڑھ کر 7973 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 13 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19280 ہو گئی ہے اور اب تک 1574333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے کیسز سات کم ہونے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 216 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 992468 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13587 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 266 ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 585859 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 16570 ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 19 بڑھ کر 234 ہو گئے ہیں اور اب تک 816542 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 پر برقرار ہے ۔ بہار میں اب تک 716452 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 9661 پرمستحکم ہے ۔ یواین آئی

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page