• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پی ایم مودی اورسی ایم یوگی کی تصویربنی بحث کاموضوع

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-22
A A
0
وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا کیا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا کیا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

،ایس پی۔بی جے پی میں چھڑی لفظوں کی جنگ
لکھنؤ//پی ایم مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے تصاویر کے سلسلے میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے درمیان سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں خوب طنزیہ تیر چلے۔ اس کاآغاز دوپہر تقریبا ساڑھے بارہ بجے یوگی کے اس ٹوئٹ سے ہوا جس میں انہوں نے مودی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی دو تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔ مودی۔ایک تصویر میں یوگی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بات کرتے ہوئے گلیارے سے گزرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ یوگی نے ایک ہندی نظم کی چند لائنیں لکھی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی ڈائرکٹر جنرلس آف پولیس کے قومی سمیلن میں شرکت کے لئے گزشتہ دو دنوں سے لکھنؤ میں ہیں۔ اس دوران یوگی سے ہوئی ان کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر نمایاں ہوئیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی بی جے پی کی ریاستی اکائی کے ٹوئٹر ہینڈل سے یوگی کے اس ٹوئٹ کو شیئر کیا گیا ہے۔اس پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی۔مودی کی تصویر کا ذکر کئے بغیر ہی شاعرانہ انداز میں ٹوئٹ کر کے طنز کسا۔ انہوں نے لکھادنیا کی خاطر سیاست میں کبھی یوں بھی کرنا پڑتا ہے۔ بے من سے کندھے پر رکھ ہاتھ کچھ قدم سنگھ چلنا پڑتا ہے۔اس کے بعد جواب میں ریاستی بی جے پی نے اکھلیش کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا جس میں پارٹی کے اندر گھمسان کے دروان غصے میں ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو سے مائیک چھنتے دکھ رہے ہیں۔ اکھلیش کے ٹوئٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گدی چھیننے کے لئے سیاست میں پارٹی کو یوں بھی ہتھیانا پڑتا ہے۔ والد، چچا جو بھی ہوں ان کو درکنار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو یاد دلاتے ہوئے یہ بھی لکھاسمجھ گئے نہ کس کی بات ہو رہی ہے؟ یا ہے نہ کہیں بھولے تو نہیں؟ان دونوں ٹوئٹ پر ایس پی اور بی جے پی حامیوں نے سوشل میڈیا پر تصویروں، ویڈیوں اور شعر و شاعری کے ساتھ ایک دوسرے پر جم کر طنز بھرے حملے تیز کر دئیے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page