• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عظیم شخصیات کو یاد کرنے کا دن: مودی

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-26
A A
0
عظیم شخصیات کو یاد کرنے کا دن: مودی

عظیم شخصیات کو یاد کرنے کا دن: مودی

FacebookTwitterWhatsapp

عوامی نمائندے اختلاف بھلاکر قومی مفاد اور عوامی خدمت کو بجالائیں: صدر کووند
سری نگر:آئین ہند کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جمہوریت کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں یوم آئین کا اہتمام کیا گیا۔صدر رام ناتھ کووندکے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچنے پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزراء اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔جے کے این ایس کے مطابق یوم آئین پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے آئینی شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ26 نومبر 1949 کا ملک کی تاریخ میں بہت اہم مقام ہے کیونکہ اس دن ملک کے لوگوں نے دنیا کے سب سے بڑے تحریری آئین کو اپنایا تھا۔مودی حکومت نے آئین کے معمار کہے جانے والے باباصاحب امبیڈکرکی 125ویں سالگرہ پر سال2015 میں پہلا یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے بعد ملک کو چلانے والی حکومتوں نے 26 نومبر کی اہمیت کو ترجیح نہیں دی اور یوم آئین کو منانے کی روایت شروع نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے یوم دستور منانا ضروری ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ’یوم آئین‘ کے موقع پر اپنے پیام میں کہا کہ ’یہ ان عظیم لوگوں کی غیرمعمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارے آئین کو تشکیل دیا تھا‘۔اس موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے دستور ساز اسمبلی کی بحث کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کیا۔ انہوں نے آئین کی اصل کاپی کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کے موجودہ آئین کو بھی جاری کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نیآئین پرایک آن لائن کوئز پورٹل بھی لانچ کیا۔پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کے آغاز سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم آئین کے موقع پراپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مجلس، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کی صرف ایک ترجیح ہونی چاہئے۔ وہ ترجیح ہے، اپنے علاقے کے تمام لوگوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے مفاد میں کام کرنا انہوں نے کہا ’’ نظریات میں اختلاف ہو سکتا ہے ، لیکن کوئی اختلاف اتنا بڑا نہیں ہونا چاہیے کہ عوامی خدمت کے اصل مقصد میں رکاوٹ پیدا کرے۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے اراکین میں مسابقت ہونا فطری بات ہے لیکن یہ مسابقت بہتر نمائندے بننے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کرنے کی ہونے چاہئے۔ تب ہی اسے صحت مند مسابقت سمجھا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں مسابقت کو دشمنی نہیں سمجھا جانا چاہئے۔صدر نے پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت کے اس مندر میں اسی عقیدت کے اسی جذبے کے ساتھ عمل کرے، جیسے وہ اپنی عبادت گاہوں میں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ درحقیقت اپوزیشن جمہوریت کا سب سے اہم عنصر ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ موثر اپوزیشن کے بغیر جمہوریت بے اثر ہو جاتی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن اپنے اختلافات کے باوجود شہریوں کے بہترین مفاد کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے، یہ امید کی جاتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.