• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت:منسکھ مانڈویہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-04
Reading Time: 1min read
A A
0
اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت:منسکھ مانڈویہ

اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت:منسکھ مانڈویہ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبودمنسکھ مانڈویہ نے تمام ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں کو کووڈ-19 کی نئے قسم ’اومیکرون‘کے خطرات کے پیش نظر ہوائی اڈوں سمیت عوامی مقامات پر انفیکشن کی جانچ کرنے کے لیے باہمی تال میل سے کام کرنے کو کہا ہے لوک سبھا میں ضابطہ 193 کے تحت کووڈ۔19 سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے آج کہا کہ جنوبی افریقہ سے دبئی کے راستے ہندوستان آنے والے دو مسافر کووڈ سے متاثر پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والی 19 سالہ خاتون میں اومیکرون وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، جب کہ ایک 67 سالہ شخص میں اومیکرون وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ بزرگ کے نمونے کی جینوم سیکوینسنگ رپورٹ آنے سے پہلے اس کی دوسری آر ٹی پی سی آر رپورٹ منفی آئی تھی اور وہ جنوبی افریقہ واپس چلا گیا اور اس کے ساتھ رابطے میں آنے والوں میں سے کوئی بھی متاثر نہیں پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو بنگلور کے ایک شخص کے آر ٹی پی سی آرٹیسٹ میں انفیکشن کا پتہ چلا۔ ان کی جینوم سکونسنگ ٹسٹ 28 نومبر کو ہوئی، جس میں اومیکرون وریئنٹ کا پتہ چلا۔ خاندان کے تین افراد اور اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے 160 افراد کی تحقیقات میں پانچ افراد متاثر پائے گئے جن کے نمونوں کا جینوم سیکوینسنگ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف بین الاقوامی پروازوں سے ہندوستان آنے والے لوگوں کی بھی اسکریننگ کی جارہی ہے۔مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ اومیکرون خطرے والے زمرے کے ممالک کے 16 ہزار مسافروں کے آر ٹی پی سی آرٹیسٹ میں 18 لوگ کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے کتنے’اومیکرون‘ سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے 25 نومبر کو وائرس کے پہلے کیس کا اعلان کیا تھا اور اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی صحت سکریٹری نے تمام ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس کے بعد نظر ثانی شدہ ایڈوائزری جاری کی گئی۔اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے ملک کے باشندوں کو کووڈ ویکسین کی بوسٹر خوراک اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کے سوال پر مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، ایک سیاسی اور دوسرا سائنسی۔ مسٹر مانڈویہ نے کچھ پارٹیوں پر وبا کے دوران کورونا کے خلاف لڑائی کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ویکسین پر شکوک و شبہات پھیلانے کی کوشش کرکے ٹیکہ کاری مہم پر سوال اٹھایا اور وزیر اعظم پر الزام لگا کر کورونا کے خلاف لڑائی کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔یو این آئی۔

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page