• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوم انسانی حقوق : کووند نے امتیازی سلوک کے خاتمے اور صحت مند ماحول پر زوردیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-11
A A
0
صدرجمہوریہ مدھیہ پردیش کے تین روزہ دورہ پر بھوپال پہنچے

صدرجمہوریہ مدھیہ پردیش کے تین روزہ دورہ پر بھوپال پہنچے

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی،: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم انسانی حقوق کے موقع پر دنیا میں رائج تعصبات ، امتیازی سلوک کو ختم کرنے اور ماحولیات اور فطرت کے تحفظ پرزوردیا انہوں نے کہا کہ تعصب کی وجہ سے فرد کو پوری صلاحیت کا فائدہ نہیں ملتا اور یہ پورے معاشرے کے مفاد کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں۔ مسٹر کووندیوم انسانی حقوق کے موقع پر یہاں وگیان میں منعقدہ اہم تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے صدر نے کہا کہ منصفانہ سلوک انسانی وقار کے احترام کی پہلی شرط ہے لیکن بدقسمتی سے یہ دنیا تعصبات سے بھری ہوئی ہے ۔ بدقسمتی سے ہے کہ ان تعصبات سے فرد کے پوری صلاحیت سے استفادہ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔مسٹرکووند نے کہا کہ یوم انسانی حقوق ہمارے لیے تعصبات سے ابھرنے کے راستوں کے بارے میں ایک ساتھ مل کر سوچنے کا ایک بہترین موقع ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ ( یوڈی ایچ آر) کو آج کے ہی دن 1948 میں اپنانے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ تقریب میں قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس ارون مشرا اور دیگر معززین موجود تھے۔صدر نے اس موقع پر صحت مند ماحول اور موسمیاتی انصاف کے معاملے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں صحت مند ماحول اور موسمیاتی انصاف کے حقوق پر بھی بات کرنی چاہئے کیونکہ فطرت کی تنزلی سے آب و ہوا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا فطرت کی تباہی کی حقیقت دیکھ رہی ،لیکن فی الحال تبدیلی کے لیے کوئی ٹھوس فیصلہ لینے کا عزم نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے آگے آنے والی نسلوں کو صنعت کاری کے برے اثرات سے بچانے کے لئے فطرت کی حفاظت کریں ۔انہوں نےکہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، لیکن انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے اپنی سطح پر اور حال ہی میں اختتام پزیرعالمی موسمیاتی کانفرنس میں کئی اقدامات کئے ہیں ، جس سے فطرت کی بحالی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد میں ہندوستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے مسودے کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں دنیا بھر سے نمائندے تھے۔ اس میں ہندوستان کی ہنسا بہن مہتا نے بہت بڑا تعاون دیا تھا ۔ وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی پیروکار تھیں۔
جاری ۔ ک ج

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page