سرینگر:سرینگر کے زیون علاقے میں جنگجوئوں نے پولیس کی ایک بس پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 14 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں بعد میں ایک اے ایس آئی اور ایک سلکشن گریڈاہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔پولیس نے بتایا حملے میںزخمی14اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس دوران واقعے کے بعد پولیس اورفورسز کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی غرض سے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا پولیس اہلکاروں سے بھری ایک پولیس بس شام کے وقت زون پولیس ہیڈ کوٹر کی جانب جا رہی تھی جس دوران یہاں جنگجوئوں نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور14اہلکارزخمی ہوئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ کشمیر پولیس زون کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 14اہلکارزخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی غرض وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔پولیس نے زخمی اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی غلام حسن نمبر،کانسٹیبل سجاد احمد،کانسٹیبل رمیض احمد،بشیر احمدداس،سلکشن گریڈ سنجے کمار،وکاس شرما،عبد المجید،مدثر احمد،روی کانٹھ،شوکت علی،ارشد احمدشفیق علی،ستویر شرما،عادل علی شامل ہیں۔اس دوران بعد میں ایک اے ایس آئی اور ایک لکشن گریڈ اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔بتایا کہ اہلکار شام کے وقت ڈیوٹی دینے کے بعد واپس ہیڈ کواٹر جارہے تھے جس دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک تویٹ میں بتایا چودہ اہلکار زخمی ہوئے ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ