لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو ایک ہفتے میں پورا کرنے کی ذمہ داروں کو ہدایت دی ۔مایاوتی نے بی ایس پی کی انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لئے جمعرات کو پارٹی ذمہ داروں کی اہم میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع اور ڈویژنل سطح کے ذمہ داروں کو انتخابی تیاریوں سے جڑے سبھی کام ایک ہفتے کے اندر پورا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔پارٹی کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق میٹنگ میں مایاوتی نے بی ایس پی کے ضلعی صدور سے بوتھ سطح پر گذشتہ اکتوبر سے چل رہے کارکن سمیلن کی پیش رفت رپورٹ لی۔ یہاں واقع بی ایس پی دفتر میں ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے سبھی ریجنل کوآرڈینیٹروں اور 75ضلعی صدر نے شرکت کی۔میٹنگ میں مایاوتی نے مختلف پارٹیوں کے انتخابی مہم میں سبھی طرح کے ہتھکنڈے اپنائے جانے کے تئیں ذمہ داروں کو آگاہ کرتے ہوئے بی ایس پی کے مقامی کارکنوں کو انتخاب ہونے تک مخالفین کے ان ہتھکنڈوں کا مدلل جواب دینے کو کہا۔انہو ں نے اپوزیشن پارٹیوں ایس پی۔ بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے انتخابات کو مذہنی رنگ دینے کی کوششوں کو بھی ناکام کرنے کے لئے بی ایس پی کارکنوں کی مدد سے گاؤں۔ گاؤں جاکر ووٹروں کو بیدار کرنے کو کہا۔