• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

’اے اے پی‘ حکومت نے پنجاب میں تین دن میں ہی کمال کردیا:کیجریوال

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-20
Reading Time: 1min read
A A
0
منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس

منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے صرف تین دنوں میں ہی کمال کردیا، جو پورے ملک میں موضوع بحث بناہواہے مسٹر کیجریوال نے پنجاب میں ’اے اے پی‘ کی حکومت کے قیام کے بعد اتوار کو تمام ایم ایل ایز کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے صرف تین دنوں میں ہی کمال کردیا، جس کا ذکر پورے ملک میں ہورہاہے۔ اے اے پی حکومت نے پرانے وزراء سے سیکورٹی واپس لے کر، تباہ شدہ فصلوں کامعاوضہ، اینٹی کرپشن ہیلپ لائن اور25 ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کر کے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا۔ یہ ایک بہترین آغاز ہے اور لوگوں کی توقعات آہستہ آہستہ اعتماد میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت بھی بن گئی اور کام بھی شروع کیا، لیکن چار ریاستوں میں جیتنے والی بی جے پی نے ابھی تک حکومتیں نہیں بنائی ہیں تو وہ کام کیا کریں گے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کسی کو چنڈی گڑھ میں نہیں بیٹھنا ہے۔ ہمارا ہر ایم ایل اے اور وزیر عوام کے درمیان گھومے گا۔ ہمیں عوام کے دل جیتنے ہیں۔دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں جیت کی مبارک باد دی اورکہا کہ میں آج بہت خوش اور جذباتی محسوس کررہا ہوں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی پنجاب کے عوام نے بے مثال محبت دی ہے۔ ہمیں اتنے ووٹ دئے، اتنی سیٹیں دیں اور تمام پرانے لیڈروں کو شکست دی۔ دوسری، جس طرح سے گزشتہ کچھ دنوں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے پنجاب کے اندر زبردست کام کرکے دکھایا ہے۔ 16 مارچ کو ان کی حلف برداری ہوئی اور آج 20 تاریخ ہے۔ صرف تین دن میں ہی مان صاحب نے کمال کر دیا۔ صرف پنجاب میں ہی نہیں، بلکہ پورے ملک میں بھگونت مان کاچرچاہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جتنے بڑے بڑے پرانے وزرا ہوا کرتے تھے، ان کی سیکیورٹی ہٹا کر ان پولیس اہلکاروں اور گاڑیوں کو عوام کی سیکیورٹی پر لگا دیا گیا ہے۔ اکتوبر کے اندر جو فصلیں تباہ ہوئیں، ان فصلوں کا ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔ وہیں اے اے پی کی حکومت بنتے ہی ایک دوروز کے اندر تمام کسانوں کو معاوضہ ان کے اضلاع میں پہنچ گیا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اگلے تین چار دنوں میں کسانوں کو معاوضے کے چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ سن کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جس طرح سے آپ نے اینٹی کرپشن ہیلپ لائن جاری کرنے کا اعلان کیا۔ میں اسے ہیلپ لائن نہیں کہوں گا، وہ ایکشن لائن ہے۔ آپ نے جس طرح سے اینٹی ایکشن لائن کا اعلان کیا، دہلی کے اندربھی اس کی وجہ سے بدعنوانی ختم ہوگئی۔(یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.