• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں حمایت اور ایوان میں مخالفت: ٹھاکر

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-21
A A
0
قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 21 جولائی:چاول، آٹا، پنیر، دودھ اور چھاچھ جیسی پیک شدہ کھانے کی اشیاء پر 5 فیصد جی ایس ٹی لگانے کے سلسلے میں پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے آغاز سے ہی ایوان میں ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن اراکین پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کے انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کو کہا کہ یہ لوگ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں اس کی حمایت کرتے ہیں اور ایوان میں اور باہر اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
مسٹر ٹھاکر نے وقفہ سوالات کے دوران راجیہ سبھا میں ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ پر بھی سخت حملہ کیا اور اور کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں خاموشی سے سب کچھ کروا لیتے ہیں اور باہر آکر اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے فرضی خبروں کے بارے میں بھی سخت بیان دیا اور کہا کہ یہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ایسی خبریں شائع کرتے ہیں اور پھر اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت بھی جعلی خبروں کے حوالے سے کارروائی کر رہی ہے۔ ملک میں 70 سے زائد یوٹیوب چینلز بند کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی وزارت اس معاملے میں کوئی ریلیف دینے کے حق میں نہیں ہے اور ایسی سرگرمیوں کو انجام دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
فرضی خبروں کی بنیاد پر معاشرے میں نفرت پھیلانے سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں آئی ٹی ایکٹ 2000 کے قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 18 جولائی کو شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ ایک دن بھی کام نہیں کرسکی ہے اور راجیہ سبھا میں کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان آج وقفہ سوالات کا انعقاد کیا گیا اور کارروائی 12.25 سے 12.35 بجے تک 10 منٹ کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.