• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت کے دباؤ میں آکرای ڈی نے سونیا گاندھی کو اپنے دفتر بلایا :کانگریس

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-21
A A
0
جمہوریت پر راہل گاندھی کے تبصرے پر لوک سبھا میں ہنگامہ،ایوان دو بجے تک ملتوی

جمہوریت پر راہل گاندھی کے تبصرے پر لوک سبھا میں ہنگامہ،ایوان دو بجے تک ملتوی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 21 جولائی:کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کے ساتھ انتقامی کارروائی کر رہی ہے اور اس کے نتیجے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو حکومت کے دباؤ میں آکر انہیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر بلایا ہے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کانگریس ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو کسی کی عزت و احترام کی پرواہ نہیں ہے۔ اگر کسی خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے تو اسے عزت کے ساتھ بلایا جانا چاہیے تھا لیکن اس حکومت کے لیے کسی کی عزت و احترام کا کوئی معنی نہیں۔ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور گاندھی خاندان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ محترمہ گاندھی کے خلاف درج کیس کے پیش نظر اگر ان سے پوچھ گچھ کرنی ہوتی تو ان سے گھر پر ہی پوچھ گچھ کی جا سکتی تھی، لیکن ای ڈی، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور محکمہ انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں پر دباؤ ڈال کر اپوزیشن لیڈروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ای ڈی نے اسی معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بلایا اور 50 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ پورے ملک نے دیکھا کہ انہیں کس طرح ہراساں کیا گیا اور اب محترمہ گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے، اس پوچھ گچھ میں ایک خاتون کو جو احترام ملنا چاہیے تھا، اس کا خیال نہیں رکھا گیا۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مسز گاندھی نے ایک مضبوط خاتون لیڈر کے طور پر کام کیا ہے اور سب نے ان کا کام دیکھا ہے۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی ایک مضبوط خاتون تھیں جنہوں نے پاکستان کو چنے چبوائے اور اس کے 90 ہزار فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پڑے تھے۔ ایسا دنیا میں پہلی بار ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جس ذہنیت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور جس طرح سے کام کر رہی ہے وہ انتہائی نچلی سطح کا رویہ ہے۔ اس حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دور میں قانون سب کے لیے یکساں نہیں ہے۔ ان کا ایک قانون اپوزیشن کے لیے ہے اور دوسرا ان کے پسندیدہ رہنماؤں کے لیے ہے۔
مسز گاندھی کو بھیجے جانے کے سمن پر انہوں نے کہا کہ جس معاملے میں محترمہ گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے، وہاں ای ڈی انہیں طلب نہیں کر سکتی، اس لیے انہیں بتانا چاہیے کہ کیا واقعی اس معاملے میں محترمہ گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.