• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان کوچین کے خلاف سائبر اٹیک کی صلاحیت حاصل کرنی ہوگی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-05
Reading Time: 1min read
A A
0
India & China
FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی ، 05 جولائی //چین اور پاکستان کی جانب سے دوہرے فوجی چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام کرنے والے ہندوستان کو اسٹریٹجک ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ چین کو اسٹریٹجک اعتبار سے شکست دینے کے لئے جلد سائبر اسپیس میں حملہ کرنے کی اہلیت حاصل کرنی ہوگی۔معروف اسٹریٹجک مفکر ہرش وی پنت نے پندرہ ممالک میں اسٹریٹجک موضوعات پر کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈی کے ایک مطالعہ کے حوالے سے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ہندوستان کی پوری سائبر طاقت پاکستان کے خلاف ہے۔ جبکہ چین سائبر ڈومین میں مہلک حملے کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری اسٹریٹجک حکمت عملی کا محور ایک طویل عرصے سے پاکستان ہے ، جس کی وجہ سے ہمارے ادارے بھی پاکستان پر مبنی ہیں۔ لیکن بدلتے وقت میں پاکستان اور چین کو الگ دیکھنا غلط ہے۔ ہندوستان کے لئے دو محاذ جنگ ہے۔ بہت سے کام چین خود نہیں کرے گا ، لیکن پاکستان اپنی طرف سے کرے گا۔ اسی لئے ہندوستان کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وہ پاکستان کو چین کی پراکسی کے طور پر دیکھے۔ تاہم ، پچھلے سال گلوان کے واقعہ کے بعد ذہنیت بدل رہی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ اب ہر شعبے میں کس طرح چین پر فوکس ہے۔مطالعہ میں ہندوستان کی سائبر جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر پنت نے بتایا کہ سائبر جنگ کے معاملے میں ہندوستان کی کم تیاریاں اور زیادہ کمیاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چین اور پاکستان دونوں عام ممالک نہیں ہیں۔ ایک طرف پاکستان ہے جہاں فوج بہت طاقت ور ہے اور ایک طرح سے وہی ریاست ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر فوجی ترجیحات غالب ہیں۔ دوسری طرف چین ہے جو شفاف نہیں ہے اور سچ کو چھپانے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ جیسے ملک کو نہیں معلوم کہ وہاں کیا چلتا ہے۔ چین میں بھی گزشتہ کچھ برسوں میں فوج کا غلبہ بڑھ گیا ہے۔(یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.