مانیٹرنگ
سرینگر //راجوری واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملی ٹنٹوں نے بزدلانہ کارروائیاں کی ہے اور اْنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملوثین کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اور انہیں بخشا نہیں جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے راجوری کا دور ہ کیا جس دوران انہوں نے گزشتہ شب ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے دکھ زدہ خاندانوں کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ ملی ٹنٹوں نے یہ حملہ کیا ہے جو کہ بزدالانہ کارروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی دکھ زدہ ہوں اور مہلوکین کے خاندان کے دکھ کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنگجووں نے بزدلانہ کارروائیاں انجام دی ہے ۔ اْنہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اور انہیں جلد ہی ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے اور اس طرح سے پیچھے سے حملہ کرنا بزدلوں کا کام ہے اور وہ پیٹ پیچھے وار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ کسی کے خیال میں نہیں تھا اور یہ کوئی بہادر نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میںملوثین کی تلاش جاری ہے اور انہیں چھوڑ نہیں دیا جائے گا ۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ حملے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز اپنا کام کر رہی ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ ان تک کیسے پہنچا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش جاری ہے کہ سیکورٹی کی جنتی ضرورت ہوگی وہ دیکھا جائے گا اور جہاں جہاں مزید سیکورٹی کی ضرورت ہو گی وہاں لگا دی جائے گی ۔