• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جنوری ۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی کابینہ کی میٹنگ دوردرشن، آکاشوانی کی بحالی کے لیے 2.5 ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

Nigraan News by Nigraan News
1 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی کابینہ کی میٹنگ دوردرشن، آکاشوانی کی بحالی کے لیے 2.5 ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

مرکزی کابینہ کی میٹنگ دوردرشن، آکاشوانی کی بحالی کے لیے 2.5 ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
نئی دہلی///حکومت نے آج دوردرشن اور آکاشوانی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرکے اگلے 20 برسوں کے لئے تکنیکی طور پر جدید انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لئے 2.5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک مہتواکانکشی منصوبے کو منظوری دے دی اس اسکیم کو آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پرسار بھارتی یعنی آکاشوانی (آل انڈیا ریڈیو) اور دوردرشن (ڈی ڈی) کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2,539.61 کروڑ روپے کی رقم کی لاگت والی مرکزی اسکیم ‘دی براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ’ (بی آئی این ڈی) کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکیم پرسار بھارتی کو تنظیم کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور اپ گریڈیشن، مواد کی تخلیق اور سول کام میں نشریات سے متعلق اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق بی آئی این ڈی اسکیم پبلک براڈکاسٹر کو بہتر انفراسٹرکچر کے ساتھ اپنی سہولیات کو جامع طور پر اپ گریڈ کرنے کے قابل بنائے گی جس سے بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں، سرحدی اور اسٹریٹجک علاقے سمیت ان کی پہنچ کو وسیع تر بڑھاتے ہوئے سامعین اور ناظرین تک اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے کا ایک اور اہم ترجیحی شعبہ ملکی اور بین الاقوامی ناظرین کے لیے اعلیٰ معیار کا مواد تیار کرنا ہے اور زیادہ چینلوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارمز کی صلاحیت کو اپ گریڈ کر کے ناظرین کے لیے متنوع مواد کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا ہے۔ ڈی ڈی اور اے آئی آر اسٹوڈیوز کو ایچ ڈی لیول بنانے کے لیے او بی وین کی خریداری اور ڈیجیٹل اپ گریڈیشن کو بھی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔
عوامی نشریات کے دائرہ کار کو بڑھانے کے علاوہ، براڈکاسٹنگ آلات کی فراہمی اور تنصیب سے متعلق مینوفیکچرنگ اور خدمات کے ذریعے بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کا بھی امکان ہے۔ ٹی وی/ریڈیو پروڈکشن، ٹرانسمیشن اور متعلقہ میڈیا سے متعلقہ خدمات سمیت مختلف مواد کی تخلیق میں تجربہ کار افراد کے لیے مواد کی تخلیق اوراے آئی آر اور ڈی ڈی کے لیے تخلیقی مواد کے میدان میں بالواسطہ ملازمت کی کافی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ، ڈی ڈی فری ڈش کی رسائی میں توسعی کے منصوبے سے بھی ڈی ڈی فری ڈش ڈی ٹی ایچ باکسز کی تیاری میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سبھی وزارتیںہنر مندی کے فروغ کیلئے زائد از زائدہم آہنگی پیدا کریں: دھرمندر پردھان

سبھی وزارتیںہنر مندی کے فروغ کیلئے زائد از زائدہم آہنگی پیدا کریں: دھرمندر پردھان

1 منٹ پہلے
سبھی وزارتیںہنر مندی کے فروغ کیلئے زائد از زائدہم آہنگی پیدا کریں: دھرمندر پردھان

پی ایم مودی 27 جنوری کو پریکشا پر چرچا کریں گے۔ وزیر تعلیم

1 منٹ پہلے
ہندوستان عالمی معیارات پرکھرا اترنے کیلئے پرعزم ہے ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان عالمی معیارات پرکھرا اترنے کیلئے پرعزم ہے ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ

1 منٹ پہلے
پی ایم مودی 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

پی ایم مودی 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

1 منٹ پہلے
پی ایم مودی روس، یوکرین کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں۔ ایس جے شنکر

پی ایم مودی روس، یوکرین کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں۔ ایس جے شنکر

1 منٹ پہلے
کوئی بھی ہندوستان کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کر سکتا: امت شاہ

کوئی بھی ہندوستان کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کر سکتا: امت شاہ

1 منٹ پہلے
چین کیساتھ بھارت کے تعلقات نارمل نہیں: وزیر خارجہ

چین کیساتھ بھارت کے تعلقات نارمل نہیں: وزیر خارجہ

1 منٹ پہلے
وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 99 برس کی عمر میں چل بسیں

وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 99 برس کی عمر میں چل بسیں

1 منٹ پہلے
مودی حکومت نے صحت کی دیکھ بھالکے شعبہ کیلئے اہم قدم اٹھائے: مرکزی وزیر مملکت

مودی حکومت نے صحت کی دیکھ بھالکے شعبہ کیلئے اہم قدم اٹھائے: مرکزی وزیر مملکت

1 منٹ پہلے
بھارت دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا گھر ہے:وزیر خارجہ

بھارت دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا گھر ہے:وزیر خارجہ

1 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.