سرینگر//جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے برسوں کے اس خواب جو ہم دیکھ رہے تھے کہ ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے کو شرمندہ تعبیر کیا گیا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہے اور جو بھی جموں کشمیر سے شروع ہوا ہے وہ ملک کے دیگر ریاستوں تک پہنچایا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تر پورہ دورے کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے وہاں عوامی جلسہ سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو وعدے کئے ہیں ان کو عملایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم کا جو نظریہ ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے مرکزی سرکار اپنے وعدہ پر کار بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں گڈ گورننس انڈیکس شروع کیا گیا ہے اور اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ضلع کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے، نتیجہ کو ہدف بنایا جا سکے اور ترسیل کا نظام بنایا جا سکے۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں کچھ سیاسی لیڈران ذاتی مفاد کیلئے پروپگنڈا کر رہے ہیں۔ تاہم میں یہ نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہو کہ کروڑوں روپے کی صنعتی پالیسیاں جموں کشمیر میں رائج ہو رہی ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان بے بنیاد پروپگنڈا کی جانب توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہے اورجو بھی جموں کشمیر سے شروع ہوا ہے وہ ملک کے دیگر ریاستوں تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو وعدے کئے ہیں ان کو عملایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم کا جو نظریہ ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور ممتا بنرجی سب مل کر 370 کو ہٹانے کی مخالفت کر رہے تھے، برسوں سے ہم خواب دیکھ رہے تھے کہ جب ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے اور 5 اگست 2019 کو مودی جی نے پارلیمنٹ میں 370 کو اکھاڑ پھینکا۔ مودی جب وزیراعظم بنے تو پلوامہ اور اڑی حملے ہوئے تو دس دنوں کے اندر مودی نے فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستان کے گھر میں گھس کر عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا۔