• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی کے شہر و گام میں موسمیاتی بیماریاں زور پکڑنے لگیں

نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی بیماریاں گھر گھر کی کہانی

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-15
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی کے شہر و گام میں موسمیاتی بیماریاں زور پکڑنے لگیں

وادی کے شہر و گام میں موسمیاتی بیماریاں زور پکڑنے لگیں

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//ایک طرف کوروناوائرس کے معاملے امسال کم ہوئے ہیں تو دوسری طرف وادی میںسردی کی شدید لہر جاری رہنے کے نتیجے میں مختلف بیماریوںنے اہل وادی کو جکڑ رکھا ہے۔ رواں برس سردی ، زکام اور نزلہ کے ساتھ ساتھ کھاسی اور بخاری جیسی موسمیاتی بیماریاں وادی میںلوگوں کو متاثر کررہی ہے ۔ وادی کشمیر میںوہ کوئی گھر نہیں ہے جہاںپر گھر کا کوئی نہ کوئی فرد ان موسمیاتی بیماریوںمیں مبتلاہو۔ اس دوران ماہرین صحت نے بچو ں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں میں ہی رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے انہیں چھاتی اور دیگر امراض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ماہرین صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں ، دفتروں اور دیگر گرم کمروں سے باہر نکلتے وقت اپنے منہ ’’ماسک‘‘یا کسی دوسرے کپڑے سے ڈھانپ لیں تاکہ سرد ہوائیں آپ کے پھپیڑوں تک نہ پہنچ سکیںکرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں کوروناوائرس کے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی وادی میں سردی کی شدید لہر جاری رہنے کے نتیجے میں اہلیان وادی کو جہاں مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہے وہیں پر لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہوچکے ہیں جن میں نزلہ، زکام دمہ، کھانسی ، تپ وسردی جیسی عام بیماریوں میں لوگ جکڑ کے رہ گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وادی کے اطراف واکناف میں ہر طرح سے موسمیاتی بیماریاں زور پکڑ رہی ہے ۔ گذشتہ ماہ سے جاری شدید سردی سے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں کیوں کہ رواں موسم سرماء شروع ہونے سے پہلے ہی وادی میں شدید سردی نے لوگوں کی ہڑیوں کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے ۔اس ضمن میں سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے رعناواری ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ سردیوں میں چھاتی کے امراض ، نزلہ، زکام اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں پر بھی مریضوں کا کافی دبائو بڑھ جاتا ہے انہوںنے کہا کہ روزنہ جہاں پچاس سے سو مریضوں کا علاج و معالجہ ہوتا تھا اسی شعبہ میں مریضوں کی تعداد اب دو سو کے قریب پہنچ جاتی ہے۔ اس دوران ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ سردی کی شدت سے کئی ایسی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں جو موسم گرماء میں نہیں پائی جاتی اسلئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ احتیاط برتے اس کے ساتھ ساتھ ماہرین صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں ، دفتروں اور دیگر گرم کمروں سے باہر نکلتے وقت اپنے منہ ’’ماسک‘‘یا کسی دوسرے کپڑے سے ڈھانپ لیں تاکہ سرد ہوائیں آپ کے پھپیڑوں تک نہ پہنچ سکیں۔اس کے علاوہ ماہرین صحت نے چھوٹے بچوں اور ضعیف العمر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page