جموں؍ 21؍جنوری؍
جموں کے سرور علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے میاں بیوی کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو جموں کے سرور علاقے میں تیز رفتا رٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی خون میں لت پت ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
پولیس ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔