• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

Nigraan News by Nigraan News
2025-05-16
Reading Time: 1min read
A A
0
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍16؍مئی؍سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کئی سیکورٹی ایجنسیوں کے تیز اور مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ کامیاب آپریشنز میں 6 جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی تمام ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے جموں وکشمیر سے جنگجووں کے مکمل صفایا کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا: ‘ دہشت گرد کہیں بھی چھپا ہو ان کو تلاش کرکے بے اثر کر دیا جائے گا’۔یہ باتیں جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی گئیں جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی، فوج کی وکٹر فورسز کے جی او سی میجر جنرل دھاننجے جوشی اور سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل متیش کمار نے شرکت کی۔پریس کانفرنس کے آغاز میں آئی جی پی کشمیر نے کہا: ‘ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کے بعد، اس طرح کی کارروائیاں اہم ہوتی ہیں اور پہلگام کے واقعے کے بعد پورے جنوبی کشمیر میں کومبنگ اور انٹیلی جنس کو مزید متحرک کر دیا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘سیکورٹی فورسز اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تال میل سے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 کامیاب آپریشنز انجام دئے گئے جن میں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے افسروں اور جوانوں نے شانہ بشانہ کام کیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘دونوں آپریشنز میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کریا گیا اور یہ آپریشنز سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل سے ہی کامیاب ہوگئے ‘۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر خاص کر کشمیر میں جنگجووں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل دھاننجے جوشی نے آپریشنز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ہمیں انٹلی جنس اطلاعات تھیں کہ برف پگھلنے کے ساتھ دہشت گرد جنگل کے بالائی علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں، 12 مئی کو اطلاع موصول ہوئی کہ شوپیاں کے کیلر جنگل علاقے میں دہشت گردوں کا ایک گروپ موجود ہوسکتا ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘اس پر وہاں تعینات جوانوں نے مشتبہ علاقے کو نزدیکی سے گھیرے میں لے لیا، 13 مئی کی صبح کے وقت جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کو چلینج کرنے پر دہشت گردوں نے فائر کیا جس کے نتیجے میں انکائونٹر چھڑ گیا اور تین دہشت گروں کو مارا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘دوسرا آپریشن ترال علاقے میں انجام دیا گیا جہاں نادر نامی گائوں میں دہشت گرد چھپے تھے ، اس گائوں کو محاصرے میں لیا گیا، وہاں دہشت گردوں نے الگ الگ گھروں میں پوزیشن سنبھال کر فائر کیا’۔موصوف جی او سی نے کہا: ‘اس گائوں میں پہلے عام شہریوں جن میں بزرگ، بچے ، خواتین شامل تھے ، کو نکالا گیا اور ایک ایک گھر کی تلاشی لی گئی اور اس طرح الگ الگ گھروں میں دہشت گردوں کو مارا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘دونوں آپریشنز کامیابی سے انجام دینے سے واضح ہوجاتا ہے کہ دہشت گرد کہیں بھی ہو ان کو تلاش کرکے بے اثر کر دیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ان 6 دہشت گردوں میں سے ایک شوپیاں میں مارا جانے والا شوکت کٹے بھی ہے جو ہیر پورہ علاقے میں ایک سرپنچ کی ہلاکت اور ایک جرمن سیاح پر حملے میں ملوث تھا’۔انہوں نے کہا: ‘ان دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان کی تنظیموں کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور اس سے یہاں نارملسی ہونے میں مدد ملے گی’۔پریس کانفرنس کے اختتام پر آئی جی سی آر پی ایف متیش کمار نے بتایا: ‘میں ان آپریشنز کی کامیابی کے لئے فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘آنے والے وقت میں بھی سیکورٹی فورسز اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل سے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون کے بغیر ایسے آپریشنز کی کامیابی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ‘۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پونچھ میںایل او سی پر دھماکہ میں فوجی زخمی

پونچھ میںایل او سی پر دھماکہ میں فوجی زخمی

2026-04-19
اگلے ایک ہفتے تک خشک موسم کی پیشگوئی 

اگلے ایک ہفتے تک خشک موسم کی پیشگوئی 

2026-04-19
جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

2026-04-19
آٹھویںمردم شماری2027۔ابتک 5.72 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کی ڈیجیٹل خود شماری

مردم شماری، جموں کشمیر میں 15 جون سے گھر شماری کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا

2026-04-19
حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

حج 2026 : عازمین کا پہلا قافلہ سفرمحمود پر روانہ

2026-04-19
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

2026-04-19
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

2026-04-19
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

ٹرانسپورٹروں کا سوموار کو کشمیر بھر میں چکہ جام کا اعلان

2026-04-18
امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

امسال کالجز میں داخلہ، (سی یو ای ٹی )سسٹم منسوخ

2026-04-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page