نامہ نگار
سری نگر؍22جنوری؍
جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب ملی ٹنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران سال 2017سے سرگرم مقامی ملی ٹنٹ ناصر احمد شیر گوجری عرف قاسم بھائی ولد علی محمد ساکن ہومہ ہونا ناگہ بل کو حراست میں لیا۔اْن کے مطابق گرفتار جنگجو سیکورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا اور اْس کی گرفتاری سے ملی ٹینٹ تنظیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔