مانیٹرنگ//
جموں،یکم فروری///جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سیکورٹی میں چوک کے الزام کے بعد انتظامیہ نے ایس ایچ او رام بن سمیت تین اہلکاروں کو معطل کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی پی او کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو ایک ہفتے کے اندر اند ررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سیکورٹی میں چوک کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رام بن کے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو فی الحال معطل کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی پی او کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جنہیں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
بتادیں کہ کانگریس کے مرکزی لیڈروں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران الزام لگایا تھا کہ رام بن میں جوں ہی راہل گاندھی کی سربراہی میں ریلی پہنچی تو وہاں سیکورٹی چوک کے نتیجے میں یاترا کو ایک روز کے لئے منسوخ کرنا پڑا۔